خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 581
خطبات طاہر جلد 16 581 خطبہ جمعہ 8 اگست 1997ء امن کی حالت میں جو پناہ مانگتا ہے اسے مصیبت کے وقت ضرور پناہ دی جاتی ہے۔( خطبه جمعه فرموده 8 اگست 1997ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَانُوحْ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ إِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَّقَامِي وَتَذْكِيرِى بِايَتِ اللهِ فَعَلَى اللهِ تَوَكَّلْتُ فَاجْمعُوا أَمْرَكُمْ وَشُرَكَاءَ كُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ اقْضُوا إِلَى وَلَا تُنْظِرُونِ (يونس: 72) پھر فرمایا: ان آیات کا ترجمہ یہ ہے تو انہیں نوح کا حال بھی سنا کہ جب اس نے اپنی قوم سے کہا اِن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَّقَامِی اگر تمہیں میرا مرتبہ اور مقام بوجھل لگتا ہے، تم پر بھاری ہے وَتَذْكِيْرِى بِایت اللہ اور اللہ تعالیٰ کی آیات سے تمہیں نصیحتیں سنانا تمہارے لئے مشکل ہے فَعَلَى اللهِ تَوَكَّلْتُ فَاجْمِعُوا أَمْرَكُمُ پس یاد رکھو کہ تمہارا جو بھی جواب ہو منفی ہو یا مثبت، یہ تشریحی ترجمہ ہے، مجھے اس کی کچھ پرواہ نہیں کیونکہ فَعَلَی اللهِ تَوَكَّلْتُ میری ساری کوشش میں میرا تو کل صرف اللہ پر ہے فَأَجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَشُرَكَاءَ كُمْ پس تم اپنے معاملات کو جو بھی تم میں طاقتیں ہیں ان کو اکٹھا کر لو۔اَمرَكُمْ میں معاملات بھی ہیں اور طاقت Power کے