خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 562 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 562

خطبات طاہر جلد 16 562 خطبہ جمعہ 25 / جولائی 1997ء ہے۔میں ایک ہوں تو تمہیں کثرت سے چیزیں دکھائی دیتی ہیں مگر میں پھر بھی ایک ہی ہوں۔میری ذات میں کوئی تبدیلی اور کوئی اضافہ نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا ترجمہ ہے۔” میں ہی کامل اور سچا خدا ہوں۔میرے سوا اور کوئی نہیں ہے (تذکرہ ایڈیشن چہارم:249 )۔پس اگر ہم نے اپنی عبودیت کو خدا کے حضور اس طرح سجدہ ریز کر دیا کہ اس کی انا کی طاقتیں دنیا پر جلوہ گر ہوں اور بالآخر دنیا یہ دیکھ لے کہ اس کے سوا اور کوئی نہیں۔اگر خدا ایک ہی ہے اور اس کے سوا کوئی نہیں تو اس کی مدد ہم لوگوں کے لئے اسی صورت میں ظاہر ہوگی جبکہ ہماری کوششوں کا آخری نتیجہ اس کی تو حید کی جلوہ گری ہو۔اس رنگ میں خدا کے دین کی خدمت کریں، اس رنگ میں اپنے نفوس کو مٹاتے ہوئے اپنے وجود کو کالعدم سمجھتے ہوئے خدا تعالیٰ کی راہوں کو آگے بڑھائیں کہ تمام دنیا میں توحید کی آواز جو بالآخر گو نجے اس آواز کے تلے ہر دوسری آواز بند ہو جائے۔اس ایک توحید، ایک خدا کے نیچے تمام دنیا کالعدم ہو جائے۔ہم بھی اور ہماری ساری کوششیں بھی ہیں ہی کالعدم، ان کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔اس انا کی ذات کے ہمارے ساتھ ملنے کے ساتھ ایک انا وجود میں آیا ہے۔مگر فی الحقیقت نہ ہم کچھ ہیں نہ ہماری کوششیں کوئی چیز ہیں۔یہ تقدیر الہی ہے کہ اللہ ہی کا ارادہ ہے جس نے فیصلہ فرما دیا ہے کہ دنیا میں ایک دفعہ ضرور توحید کی بادشاہی ہوگی اور ہر جھوٹا خدا مٹا دیا جائے گا۔سواس مقصد کے لئے آپ اٹھ کھڑے ہوں اور یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ آپ کی ان کوششوں کو ضرور بار آور فرمائے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام بھی لازماً پورا ہوگا کہ ”میں تجھے برکت دوں گا اور بہت برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے ( تذکرہ : 259)۔یہ بھی 1897ء کا الہام ہے۔پس اب وقت آ رہا ہے کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود کے کپڑوں سے جو تو حید کے نور سے معطر تھے، ان کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں۔اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم اس کے وجود میں مٹتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ ہمیں اپنا کوئی وجود اس سے الگ دکھائی نہیں دے گا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔