خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 511 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 511

خطبات طاہر جلد 16 511 خطبہ جمعہ 11 جولائی 1997ء یہ جلسہ وہ جلسہ ہے جو ہمارے مباہلے کے سال کے نتیجہ کو دکھانے والا جلسہ ہو گا۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 11 جولائی 1997ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: قُلْ يُعِبَادِ الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا رَبَّكُمْ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ إِنَّمَا يُوَفَّى الصّبِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ پھر فرمایا: ( الزمر : 11) جلسہ سالانہ U۔K جو عملاً سب دنیا کا مرکزی جلسہ بن چکا ہے بہت قریب آرہا ہے۔اس جلسہ کی آمد کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی آمد بھی شروع ہے جو اکثر شامل ہوتے ہیں ان میں منتظمین بھی ہیں ، کام کرنے والے بھی ہیں جو نیک نیتیں لے کر خدمت کی غرض سے یہاں پہنچتے ہیں مگر اس وقت اس جلسہ کے ذکر میں جلسہ کے کاموں سے متعلق اور ذمہ داریوں سے متعلق کچھ بیان نہیں کروں گا بلکہ اس جلسہ کی ایک اور حیثیت آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔یہ جلسہ وہ جلسہ ہے جو ہمارے مباہلے کے سال کے نتیجے کو دکھانے والا جلسہ ہوگا کیونکہ اس مباہلے میں خصوصیت کے ساتھ سب احمدیت کے دشمنوں کو یہ دعوت دی گئی تھی کہ تم زور مارو، دعائیں کرو، جو کچھ بن سکتی ہے بناؤ لیکن تم احمدیت کو نا کام نہیں کر سکتے اور اگر تم سچے ہو تو ہم تمہیں وقت دیتے