خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 500
خطبات طاہر جلد 16 500 خطبہ جمعہ 4 / جولائی 1997 ء رَزَقْنُهُمْ يُنْفِقُونَ پھر جو کچھ ہم ان کو دیتے ہیں وہ اس میں سے لازماً خرچ کرتے ہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ان کی وہ صلاحیتیں عطا ہوئی ہوں اور وہ خرچ نہ کریں۔ان کی صلاحیتوں میں سے انسان کی تو جہات ہیں اور انسان کو خدا تعالیٰ نے جو بھی نعمتیں جس رنگ میں عطا فرمائی ہیں رشتے ہیں، اموال ہیں ، ذہنی اور قلبی طاقتیں ہیں یہ سب کچھ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ میں داخل ہیں، اس کو خرچ کرتے ہیں۔خرچ کرنے میں یہ بیان نہیں فرمایا کہ کس پر خرچ کرتے ہیں اس لئے اس مضمون کو کھلا چھوڑ کر اس آیت میں بے انتہا معانی داخل فرما دیئے ہیں۔سب سے پہلی چیز وہ اپنے اوپر خرچ کرتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم نے ایک دوسری جگہ اس مضمون کو کھولا ہے کہ تم اپنے نفس کے لئے خیر خرچ کرو یعنی ایسا خرچ کرو جس کا تمہارے نفسوں کو فائدہ پہنچے۔پس اپنے لئے بھی خرچ کرنا خدا کی خاطر خرچ کرنا ہے، اگر ان شرائط کو پورا کریں۔پس اپنی سب چیزوں کو خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں یعنی اپنے قدم خدا کی طرف بڑھانے کے لئے اپنے اوپر اس طرح خرچ کرتے ہیں کہ وہ ممد اور مددگار ہو جائیں۔اب مِمَّا رَزَقْنَهُمْ میں وہ لوگ داخل ہیں جن کے پاس کاریں ہیں ، وہ دور کے سفر کر کے نمازوں کے لئے پہنچ جاتے ہیں تو مِمَّا رَزَقْنُهُمْ میں ان کی کاریں، ان کی سہولتیں شامل ہو جاتی ہیں۔وہ لوگ جو اپنے بچوں پر وقت خرچ کر کے محنت کرتے ہیں اور ان کو خدا والا بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی مِمَّا رَزَقْنَهُمْ میں آجاتے ہیں۔تو اموال کو سر دست ایک طرف رکھیں یہ دیکھیں کہ آپ نے اپنے لئے اور اپنی اولاد کی تربیت کے لئے اپنی صلاحیتوں سے کیا فائدہ اٹھایا۔اگر آپ وہ طاقتیں جو خدا نے آپ کو عطا کی ہیں ان کو اپنے او پر اس طرح خرچ کرتے ہیں کہ خدا کے قریب تر ہو سکیں تو اپنے اوپر خرچ ہو یا اپنی اولاد پر خرچ ہو یہ سب خدا ہی کی خاطر خرچ ہے اور غریبوں کی باری اور اموال کو جماعت کو پیش کرنے کی باری بعد میں آتی ہے۔اگر یہ پہلے خرچ نہ ہوں تو دوسرے خرچ ضائع ہو جایا کرتے ہیں۔چنانچہ خدا کے حضور جو تھے ہیں ان میں نیکی ہونا لازم ہے لَنْ تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران :93) تم نیکی کو پاہی نہیں سکتے ، ہر گز نہیں پاؤ گے جب تک جن چیزوں سے محبت ہے ان کو خدا کی راہ میں خرچ نہ کرو۔اب دیکھیں محبت کے تقاضے انسان کو اپنی ساری زندگی میں ہر طرف پھیلے ہوئے دکھائی