خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 498
خطبات طاہر جلد 16 498 خطبہ جمعہ 4 جولائی 1997 ء وہ لوگ جو کلام الہی سے فائدہ اٹھاتے ہیں کچھ عرصے کے بعد قرآن کریم ان کو شک سے پاک دکھائی دینے لگتا ہے تو جو وہ محنت کرتے ہیں تقویٰ کے ساتھ جہاں لوگوں کے لئے شک ہے وہاں ان کے لئے شک دور ہونے لگتے ہیں یہاں تک کہ سب اندھیروں کو قرآن کریم اجالوں میں بدلنے لگتا ہے۔ایسے مقام پر پھر خدا ایک حقیقت دکھائی دیتا ہے وہ غیب نہیں رہتا۔اس کے متعلق سارے شکوک قرآن کریم باطل فرما دیتا ہے اور جب وہ خدا کو غیب ہوتے ہوئے یعنی اس کے دکھائی نہ دینے کے باوجود، اس کے سنائی نہ دینے کے باوجود، اس کے محسوس نہ ہونے کے باوجود اپنے حاضر پر ترجیح دیتے ہیں ان کا غیب ان پر قبضہ کر لیتا ہے۔ایسے لوگ ہیں جن کے متعلق فرمایا وَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ یہ ہیں جن کی نمازیں بچی نمازیں ہیں اور پھر ان کو ویقیمُونَ الصَّلوةَ کہہ کر فرمایا کہ وہ لوگ ہیں جو نماز کا حق ادا کرتے ہیں۔سفر نماز ہی سے شروع ہوا کرتا ہے لیکن اس نماز کو جوروزمرہ اپنے گھروں میں پڑھتے ہیں یا مسجدوں میں بغیر خاص توجہ کے پڑھ لیتے ہیں ان کو قرآن کریم اقامة الصلواۃ نہیں فرماتا وہ مصلین ہیں جن کی مختلف حالتیں ہیں۔بعض نماز ادا کرنے والے ایسے ہیں جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ ان کو برکت ملتی ہے، رفتہ رفتہ ان کی نمازوں میں ترقی ہوتی ہے لیکن کچھ ایسے ہیں کہ جن کے متعلق فرمایا کہ نمازی تو ہیں مگر اللہ کی لعنت ہو ان پر۔پس ایسے نمازی بننا جن پر خدا لعنت ڈالتا ہے یہ کس حساب میں لکھا جائے گا۔زندگی کا کیا مقصد ہے جو اس سے پورا ہوگا۔فرمایا فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (الماعون :6،5) ہلاکت ہو ، لعنت ہو ایسے نمازیوں پر جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔پس نماز کیلے بھی ہوسکتی ہے اس کو قیام نماز بھی کہیں مگر وہ نماز جس میں قیام کی کوشش کی جاتی ہے وہ نماز بالآخر ایسے مقام تک پہنچ جاتی ہے جس کے متعلق خدا فرماتا ہے وَيُقِيمُونَ الصَّلوة کہ وہ نماز کو قائم کرتے ہیں۔اب نماز کے قیام کے لئے مسجدیں، جیسا کہ میں نے بیان کیا ضروری ہیں لیکن اور بہت سے ایسے کام ہیں جن کی طرف ہمیں متوجہ ہونا ہے اور متوجہ کرنا ہے۔اکثر لوگوں کو میں نے دیکھا ہے جب وہ نماز پڑھتے ہیں تو شاذ کی نمازیں ایسی ہیں جو مرکزی جلسوں یا خاص ماحول میں ادا کی جائیں۔ان میں ان کے دلوں پر کچھ خضوع بھی آجاتا ہے، جذ بہ بھی پیدا ہو جاتا ہے لیکن اکثر نمازیں