خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 437 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 437

خطبات طاہر جلد 16 437 خطبہ جمعہ 13 / جون 1997 ء میں توفیق ہوگی کہ ہر ایسی لائبریری کو اتنی بڑی کتا ہیں اور وڈیو دے سکیں۔تو یہ جو آخری بات ، میں وقت دیکھ رہا ہوں اس کی نسبت سے آپ کو کہہ رہا ہوں ، آخری بات تو دعا کی ہے لیکن اس سے پہلے یہ میں سمجھانا چاہتا ہوں کہ اپنی توفیق کے مطابق کام کریں۔ہرگز توفیق سے زیادہ بوجھ نہ اٹھا ئیں۔اس بات کو بارہا میں بتا چکا ہوں۔لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: 287) اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی توفیق سے بڑھ کر اس پر بوجھ ڈالتا ہی نہیں ہے حالانکہ خود توفیق بڑھانے والا ہے۔مگر بڑھاتا اس وقت ہے جب اس وقت کی توفیق کے مطابق ایک شخص اپنا پورا بوجھ اٹھا لیتا ہے۔تو وسعت اور چیز ہے اور ایک موقع پر توفیق اور چیز ہے۔اس بارے میں ایک دفعہ مجھے یاد ہے خطبے کا ایک بڑا حصہ میں نے خرچ کیا تھا اور آپ کو سمجھایا تھا کہ لا یخلف اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا میں جو وسعت ہے وہ ایک بڑی وسعت کا نام بھی ہے جو آخری حدیں ہیں انسان کی۔مگر خدا تعالیٰ جب فرماتا ہے اِلَّا وُسْعَهَا تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس وقت کی وسعت، جب کسی انسان میں کچھ اٹھانے کی طاقت ہے اتنا ہی بوجھ ڈالے گا لیکن اللہ جانتا ہے کہ جب وہ اٹھاتا ہے تو اس کی وسعت بڑھ جاتی ہے۔بچے آپ کی آنکھوں کے سامنے پل کر بڑے ہوتے ہیں ان کی منھی منی ٹانگیں جو اپنا بوجھ نہیں اٹھا سکتیں وہ بڑے بڑے لوگوں کا بوجھ اٹھانے لگ جاتی ہیں، بڑے بڑے بھاری کام کرنے لگ جاتی ہیں اور یہی نظام ہے کہ اللہ تعالیٰ وسعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا مگر وسعت بڑھا تا ضرور ہے۔تو آپ یہ نہ گھبرائیں کہ آپ کا کام تھوڑا سا شروع ہو رہا ہے۔آپ نے اللہ کی نقل کرنی ہے۔آپ کو اپنے طور پر تو کوئی عقل آہی نہیں سکتی جب تک اللہ سے نہ آئے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے نظام مقرر فرمایا ہے جو آپ سب پر جاری فرماتا ہے۔آپ خدا سے سیکھتے ہوئے ہر جگہ کی تو فیق کے مطابق کام شروع کریں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اگر آپ کا اس مضمون سے تعلق رکھنے والا مرکزی سیکرٹری اپنا یہ پیشہ بنالے کہ گھومتا پھرے اور اپنے ساتھ چھوٹی چھوٹی لائبریریاں اٹھائے پھرتا ہوتو ایک کتاب لے جائے ، ایک وڈیو لے جائے، ایک آڈیو لے جائے وغیرہ وغیرہ، میں مثال دے رہا ہوں اور کسی ایک جگہ جہاں مرکز قائم نہیں اسی سے مرکز چلادے اور جب یہ استعمال ہوں گی ، جب یہ ہضم ہو جائیں گی تو اس جماعت کی توفیق بڑھ جائے گی۔پھر مطالبہ ادھر سے آئے گا کہ آپ فلاں