خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 436
خطبات طاہر جلد 16 436 خطبہ جمعہ 13 / جون 1997 ء چاہئے۔تو آڈیوز وڈیوز کے متعلق جو میں نے جرمنی کی جماعت کو ہدایت کی تھی وہی میں اب سب کو ہدایت کر رہا ہوں۔ان کے متعلق ایک سرکولیشن سسٹم ہونا ضروری ہے اور وہ سرکولیشن سسٹم یعنی اس کو اس طرح حرکت میں دیا جائے کہ ساری جماعت میں وہ حرکت کر رہی ہوں اس کی اگر صحیح نگرانی کی جائے تو بہت ہی زیادہ موثر اور غیر معمولی طور پر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔یہ جو ٹیمیں میں اب بیان کر رہا ہوں لائبریری کی محافظ ٹیمیں ان کے ذریعے سرکولیشن شروع کریں۔ان کو کہیں تم خود ان کو غور سے سنو، دیکھو اور پھر اگر تمہارا دل چاہتا ہو کہ اور بھی سنیں تو اپنی جماعت کے ان دوستوں کو دو جو اپنے ماحول سے دوسروں کو بلا کر دکھا سکیں اور یہ ہونے کے بعد چونکہ ہزار ہا وڈیوز ان چھوٹی چھوٹی لائبریریوں میں رکھناممکن نہیں ہے اس لئے یہ لائبریرین گروہ پہلے جائزہ لے کر اندازہ کریں کہ شروع میں ہم پہلے دس سے کام لیں گے۔ان دس سے استفادہ کریں ان کو گھمائیں اور پھر مرکز کو واپس کریں کہ ان کو دوسری جماعتوں میں دینے کے لئے بے شک اب اس کو استعمال کریں۔اگر ان کو توفیق ہو تو اس کی کاپیاں بنا کر اپنے پاس رکھ لیں ورنہ مفت اگر کام کرنا ہے تو واپس کر دیں دس اور مانگ لیں اور اس طرح وہ دس پھر وہ جولائبریرین ہیں وہ پہلے دیکھیں گے۔پس لائبریرین سے مراد ایک لائبریرین نہیں بلکہ گروہ ہے جس میں نئے آنے والے نئی بیعتیں کرنے والے ضرور شامل ہوں اور ہر گروہ کا تعین موقع اور حالات کے مطابق الگ الگ ہوگا۔اور یہ نظام اپنی ذات میں اتنی گہری اور لمبی نگرانی چاہتا ہے کہ اس کے لئے بھی مرکز میں کسی کو مقرر کرنا ہو گا جو اسی کام پر لگ جائے یا ایک سے زائد آدمی مقرر کرنے ہوں گے جن کا کام یہ ہو کہ سارے ملک میں گھومتے پھریں، ہر جگہ پہنچ کے پتا کریں کہ ذرا مجھے اپنی لائبریری تو دکھاؤ۔پتا کریں گے تو شاید پتا لگے گا کہ ہے ہی نہیں کوئی۔کہے کہ بابا اس سے تو شروع کرو میں تمہارے لئے چھوٹی سی لایا ہوں ایک ساتھ۔چنانچہ ایسی لائبریریاں ساتھ لے کر پھر سکتے ہیں۔ان لائبریریوں کا زیادہ وسیع ہونا ضروری نہیں ہے شروع میں۔اگر آپ نے اس طرح کام شروع کیا جس طرح عام طور پر لوگ کرتے ہیں کہ ایک وقت میں بیٹھ کر فہرستیں بنائیں اور بھاری کام اپنے ذمے لے لیا کہ ہر لائبریری میں یہ کتاب بھی ضروری ہے، وہ بھی ضروری ہے، فلاں وڈیو ضروری ہے، فلاں وڈیو ضروری ہے تو ہزار تکتو تعداد پہنچ ہی جائے گی۔نہ آپ میں توفیق ہوگی کہ ان کو پوری طرح جاری کر سکیں نہ جماعت