خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 426 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 426

خطبات طاہر جلد 16 426 خطبہ جمعہ 13 / جون 1997 ء اختصار سے وہ تعارف ضرور کروایا جاتا تھا جوتحریری رجسٹر کے مقابل پر نسبتا تفصیلی ہوتا تھا۔پس جب میں نے تفصیل سے کہا ہے تو یہ میری مرا تھی۔رجسٹروں پر تو بالکل خلاصہ ملتا ہے مگر ایک پڑھنے والے کے ذہن میں اس خلاصے کی کچھ تفصیل ہوتی ہے جو نئے آنے والے کے لئے راہنما بن جاتی ہے۔پس سب سے پہلے اس لائبریری کے قیام کے متعلق یہ بات پیش نظر رکھیں کہ اگر چہ وقت طلب بات ہے مگر کرنا تو ہوگا۔ہر لائبریری جو آپ کے ہاں اصلاح وارشاد کی بنتی ہے اس جگہ کے سپیشلسٹ ہونے چاہئیں جو اس کو دیکھیں، اس کو پڑھیں اور سنیں اور پھر دہنی طور پر پوری طرح تیار ہوں کہ آئندہ لوگوں کی راہنمائی کر سکیں، بتا سکیں کہ کون سی چیز کہاں موجود ہے۔ورنہ بسا اوقات یہ سوال اٹھتا ہے جی فلاں دوست ملا ہے اس کے یہ خیالات ہیں۔اب اس وقت مقامی جماعتیں پریشانی میں مبتلا ہو جاتی ہیں کہ یہ خیالات ہیں ہم کیا جواب دیں۔وہ کہتے ہیں اچھا سلسلے کا لٹریچر پڑھاؤ اس کو۔پھر کیا لٹریچر پڑھا ؤ اور وہ دلچسپی کیوں لے گا جب تک آپ کچھ دلچسپی کی باتیں بیان نہ کریں۔آج کل خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اسلامی اصول کی فلاسفی“ کا دور ہے اور اس کا تعارف کروایا جا رہا ہے۔جہاں جہاں تعارف کروایا گیا ہے وہاں بہت شدت پیدا ہوئی ہے۔جہاں تعارف نہیں کروایا گیا وہاں طلب بھی پیدا نہیں ہوئی۔پس طلب پیدا کرنا اس لئے ضروری ہے کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنْسَانِ أَعْرَضَ وَنَا بِجَانِبِ تمہیں دقتوں کا سامنا ہوگا تم اپنی طرف سے لائبریریاں بنا بیٹھو گے خزانوں کی لیکن جب لوگوں سے کہو گے تو وہ مونہہ موڑ لیا کریں گے، وہ پہلو تہی کرتے ہوئے ہٹ جایا کریں گے۔تو اس لئے ان کے دلوں میں شوق پیدا کرنے کے لئے یا یہ بتانے کے لئے کہ ان کی طلب کیا ہے اور اس کا جواب کہاں ہے۔ہر منتظم گروہ کو اور میں منتظم نہیں کہہ رہا گروہ کہہ رہا ہوں اس لئے کہ میں جانتا ہوں کہ اب یہ ایک آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔آپ کے ہر چھوٹے حلقے میں بھی خواہ چھوٹی سی لائبریری ہو وہاں بھی ایک نو جوانوں کا لڑکیوں کا الگ اور لڑکوں کا الگ گروپ بنانا ہوگا، ایک چھوٹا سا گروہ ہوگا جو اس معاملے میں خود مطالعہ کر کے اپنے ذہنوں کو روشن کریں گے اور پھر گرد و پیش اپنے ماحول میں سب کو بتائیں گے کہ یہ یہ چیزیں ہمارے پاس موجود ہیں۔تمہارے اس قسم کے دوست اس قسم کے سوالات کرتے ہیں بے تکلف ان کو لے کے آؤ کہ ہمارے پاس آؤ اور ہم تمہیں معین چیزیں بتائیں گے کہ ان