خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 409 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 409

خطبات طاہر جلد 16 409 خطبہ جمعہ 6 جون 1997 ء انگلستان میں گنتی کے شاید ایک ہاتھ کی انگلیوں پر گنے جائیں یا دو ہاتھ کی انگلیوں پر گنے جائیں اس سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ان کو شمار کرو، ان کو بلا ؤ اور محض ان سے تقریر میں نہ کرواؤ خود مجلس عاملہ بیٹھ کران سے سمجھے، پتا کرے کہ وہ کیا کیا کام کرتے ہیں ، طریقے کیا ہیں اور پھر انہی کونگران بنا کر مختلف علاقے کے احمدیوں کی تربیت کے لئے ایک نظام جاری کیا جائے۔سارے کامیاب مبلغ اپنے ساتھ کچھ آدمیوں کو لگائیں اور جن لوگوں کو لگایا جائے یہ وہ ہوں جو اس فہرست میں سے چنے جائیں جو پہلے تیار ہوں گے اور ان میں جوش رکھنے والے محبت رکھنے والے پر خلوص لوگ ہیں پہلے ان کو پکڑیں۔جو ابھی بے چارے بالکل ہی بے جان سے ہیں، جن میں ابھی نئی نئی جان ڈالی جارہی ہے ان پر بوجھ نہ ڈالیں۔جب ایک جگہ سے ایک پودا دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے تو اسی وقت تو نہیں اس کو پھل لگ جایا کرتا، اسی وقت اس پر بوجھ نہیں ڈالے جاتے بلکہ بڑی احتیاط کی جاتی ہے۔ہمارے پاکستان میں جب میں زمینداری خود کیا کرتا تھا تو چاولوں کی پنیری ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے تھے۔شروع میں کچھ دیر جب تک وہ پودا جڑیں نہ پکڑ جائے اس کی بڑی احتیاط کرتے تھے۔کسی بچے کو بھی اندر نہیں گھنے دیتے تھے کیونکہ جہاں پاؤں پڑا وہاں وہ ختم ہو گیا۔تو یہ وہم ہے کہ وہ لوگ جن کی فہرست بنائی جائے گی جن کو آپ اس نئی فہرست میں یعنی تبلیغ کرنے والوں میں داخل کریں گے پہلے ہی دن ان پر سارے بوجھ ڈال دیئے جائیں یہ نہیں ہوسکتا۔پہلے ان میں سے وہ چنیں جو کچھ جان رکھتے ہیں، جن کے اندر نصیحتیں قبول کرنے کی خواہش ہےاور استطاعت ہے کہ اس پر عمل بھی کر سکیں۔ان کا جائزہ لینا ایک بہت بڑا کام ہے۔ان میں سے مختلف رجحانات رکھنے والے لوگ ہیں۔کچھ ایسے ہیں جو تحریری، تبلیغی کام یعنی ڈاک کے کام میں بہت مستعد ہوں گے۔جب ان کو کہا جائے باتیں کرو تو بالکل بات نہیں کرنی آئے گی۔ایسے بھی ان میں ہونگے جو میٹھی طبیعت ہونے کی وجہ سے کسی کو بلائے اپنے گھر تو آجائے گا۔گھر بلا کر کوئی ویڈیو دکھانی ہے۔تو پتا ہونا چاہئے کہ کیا دکھانی ہے اور کیسے دکھانی ہے۔اگر لٹریچر پیش کرنا ہے تو اس کا پتا ہونا چاہئے۔تو یہ ساری تفصیلات ہیں جو دوسرے قدم کی تفصیلات ہیں۔ان کو طے کرنا بھی بہت لمبا کام ہے لیکن جن جماعتوں میں ابھی شروع ہی نہیں ہوا کبھی تو شروع کروانا ہے وہاں۔اس لئے اب اس قسم کے خطبہ پہلے بھی دیئے ہوئے ہیں مگر بیچ میں مجھے پتا ہے کہ آہستہ آہستہ سب سو گئے اس لئے بار