خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 401
خطبات طاہر جلد 16 401 خطبہ جمعہ 6 جون 1997 ء اصل جہاد یہی ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے۔( خطبه جمعه فرموده 6 جون 1997ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی: يَايُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ اِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (المائده: 68) پھر فرمایا: اس آیت کریمہ میں حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ یہ وضاحت فرما رہا ہے کہ اے رسول جو کچھ تیرے رب کی طرف سے تجھ پر اتارا گیا ہے اسے آگے لوگوں تک پہنچا دے۔وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ اگر تو نے اس پیغام کو آگے نہ پہنچایا تو گویا تو نے رسالت کا حق ادا نہیں کیا۔وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ان لوگوں اللہ تعالیٰ تجھے بچائے گا کیونکہ اسکے نتیجے میں مخالفتیں ضرور ہوں گی شدید رد عمل ہوں گے لیکن یا درکھ کہ جس کے حکم کی تو پیروی کرے گا وہی خدا تیری حفاظت فرمائے گا۔إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الكَفِرِينَ اور اللہ تعالیٰ کا فروں کی قوم کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔یہ وہ امور ہیں جن کا آج کے خطبہ سے بنیادی طور پر تعلق ہے۔اگر چہ گزشتہ خطبہ میں بھی