خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 337
خطبات طاہر جلد 16 337 خطبہ جمعہ 16 مئی 1997 ء نفس مطمئنہ ہی ہے جس کے نتیجہ میں دنیا میں احمدیت پر گہرا کامل یقین ہوتا چلا جائے گا۔ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 16 مئی 1997 ء بمقام بیت النور ۔ ہمبرگ جرمنی ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی ۔ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ طُوبَى لَهُمْ وَحُسْنُ مَابِ (الرعد: 29، 30 ) پھر فرمایا: آج کا یہ خطبہ میں ہمبرگ سے دے رہا ہوں اور یہاں سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے یعنی انٹرنیشنل احمد یہ ٹیلی ویژن کے ذریعے تمام دنیا میں یہاں سے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ چونکہ جس کمپنی سے انہوں نے بات کی تھی اس کی دین میں کچھ خرابی ہوگئی تھی اس لئے بجائے وقت پر شروع ہونے کے تقریباً پندرہ منٹ بعد یہ خطبہ شروع ہو رہا ہے۔ جماعت احمد یہ جرمنی کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ بڑی تیزی کے ساتھ مختلف پہلوؤں سے ترقی کی توفیق عطا فرما رہا ہے اور دن بدن ان کے کام بڑھتے جارہے ہیں اور کام کرنے والے ہاتھ بھی اللہ کے فضل سے بڑھ رہے ہیں یعنی بہت سے ایسے نوجوان یا بڑے چھوٹے جو پہلے با قاعدہ جماعت کے کاموں میں حصہ نہیں لیا کرتے تھے۔ اب ایک غیر معمولی قوت کے ساتھ جماعت کی