خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 316 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 316

خطبات طاہر جلد 16 316 خطبہ جمعہ 2 رمئی 1997 ء لئے جب میں مسلسل خطبات میں آپ کو تو بہ کا مضمون سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں، بیدار کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو اکتا میں نہیں، مجھے معذور سمجھیں اس بات میں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ ایسا مضمون ہے جو آسانی کے ساتھ دل تک پہنچا نہیں کرتا۔ انسان سمجھتا ہے اچھا ہے مگر یہ سمجھتا ہے کہ دوسروں کے حق میں اچھا ہے۔ جب اپنے اوپر بات آئے تو وہاں اس کی قبولیت کے دروازے بند ہو چکے ہوتے ہیں اور اگر کھولتا بھی ہے تو گھبراتا ہے کیونکہ اندھیروں میں رہتے رہتے روشنی بری لگنے لگتی ہے۔ پس اس لئے آپ دعائیں کریں اور اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں اور مرکزی دعا کا نکتہ وہی ہے جو سورۃ فاتحہ کی مرکزی آیات ہیں اور ہر نماز میں آپ ان کی تلاوت کرتے ہیں۔ ان کو ہوش سے کم سے کم ان کو تو ہوش سے پڑھیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اے ہمارے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرنا چاہتے ہیں۔ فیصلہ کر لیا ہے کہ تیرے سوا اور کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور اتنا مشکل کام ہے، ایسا بڑا دعویٰ ہے کہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ مدد بھی تجھ سے مانگتے ہیں۔ تو توفیق دے گا تو ہمیں یہ نصیب ہوگا ورنہ یہ نصیب ہو نہیں سکتا۔ پس اس انکسار کی حالت تک پہنچ کر اپنے آپ کو بالکل بے بس دیکھتے ہوئے اور جانتے ہوئے ، یقین کرتے ہو۔ پھر جب خدا تعالیٰ سے آپ یہ دعا کریں گے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں تو آپ کے اندر انقلاب برپا ہوگا اور وہ انقلاب ایسا نہیں ہوگا جو پھر دکھائی نہ دے کیونکہ جس کے اندر شعور جاگتا ہے اس کا جاگنا دنیا د یکھ لیا کرتی ہے۔ دیکھو نبیوں کا شعور جب جاگتا ہے تو کل عالم کو ہلا دیا کرتا ہے۔ قوموں کے اندر ایک ارتعاش پیدا کر دیتا ہے۔ پس وہ شعور جگائیں جس شعور کا جاگنا اسلام کے لئے لازم ہے۔ وہ شعور جگائیں جو عالمی انقلاب کے لئے ضروری ہے۔ آنحضرت ﷺ کا جس طرح شعور جاگا اور ساری دنیا کی اصلاح کے لئے آپ بے قرار و بے چین ہو گئے اسی طرح اپنے شعور کو پہلے اپنی اصلاح پر تو آمادہ کریں۔ اپنے چھوٹے سے عالم کی جو آپ کے نفس کا عالم ہے جو آپ کے سینے کے اندر چھپا ہوا ہے، جو باہر دنیا کو دکھائی بھی نہیں دیتا جو آپ کے بازوؤں میں سمٹا ہوا ہے اس کو تو پہچانیں ، اس کو تو دیکھیں، اس میں انقلاب پیدا کر نیکی تو تمنا دل میں پیدا کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو میں یہ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پھر آپ چھپے ہوئے وجود نہیں رہیں گے۔ صلى الله ہوئے