خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 289 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 289

خطبات طاہر جلد 16 289 خطبہ جمعہ 25 اپریل 1997 ء عمل کی توفیق ہے آپ کی بخشش و ہیں ہوئی ہے جہاں سے آپ کو گناہ سے نفرت شروع ہوگئی ہے۔اس سے پہلے بخشش نہیں ہے اور جب گناہ سے نفرت ہو جائے تو پھر بدیاں بھی اچھی نہیں لگتیں۔جب ایک بڑی مصیبت سے نجات ملے، بڑے داغ دور ہو جائیں تو چھوٹے داغ نمایاں ہو جایا کرتے ہیں اور پھر ان چھوٹے داغوں کو دور کرنے کی طرف توجہ پیدا ہوتی ہے۔اگر غلاظت ہی لگی ہوئی ہے جسم کے اوپر تو چھوٹے چھوٹے باریک داغ دکھائی ہی نہیں دے سکتے۔خیال ہی نہیں پیدا ہوسکتا کہ یہ بھی دور کرنے والی باتیں ہیں۔سب سے پہلے انسان غلاظت کو دھوئے گا۔تو گناہ وہ غلاظت ہے جس کو دھو کر اور دھونے کے ساتھ یہ مضمون شامل ہے کہ نفرت ہے تو دھویا گیا۔نفرت اور بخشش ، گناہوں کو مٹانا اور دور کرنا یہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں لیکن پھر بعد میں پتا چلتا ہے کہ چادر کے داغ تو دور ہوئے نہیں ، جگہ جگہ بہت سے ایسے داغ ہیں جو پہلے دکھائی نہیں دیتے تھے، اب نظر آنے لگ گئے ہیں۔ان کو دور کرنے کا جوسلسلہ ہے وہ ساری زندگی کا معاملہ ہے، ہمیشہ ساتھ رہے گا اور اس کے لئے طریق یہ بیان فرما دیا گیا کہ حسن کی تلاش کرو، اپنے آپ کو زیادہ حسین تر بنانے کی کوشش کرو۔جب بھی تم کسی نیکی کی خواہش رکھو گے اور اسے اپنا لو گے اس کے ساتھ ہی بعض داغ جو تمہارے اندر تھے وہ از خود دور ہو جائیں گے وہ اکٹھے رہ سکتے ہی نہیں کیونکہ نیکی در اصل خدا کی صفات کا پر تو ہے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے ساتھ بدیاں رہ نہیں سکتیں۔تو ایسا اعلیٰ مضمون سکھایا گیا ہے اور پھر اس کے ساتھ جو وعدہ فرمایا گیا ہے برکت کا وہ یہ ہے کہ نیکیاں دوسری نیکیوں کو جنم دیں گی وہ اکیلی نہیں رہیں گی۔تم میں نشو ونما شروع ہوگی جو تمہیں پہلے سے زیادہ عظیم تر بناتی چلی جائے گی اور پھر تمہارے گردو پیش میں برکت دی جائے گی ، تمہاری تعداد میں اضافہ ہوگا۔مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِيْنَ مَعَةَ کا مضمون شروع ہو جائے گا۔صلى الله محمدﷺ اکیلا رہنے والا وجود ہی نہیں ہے اس کے ساتھ وہ لازماً وہ پیدا ہوں گے جو مَعَہ کا حق ادا کریں گے اور معیت کا حق تبھی ادا ہو سکتا ہے جو خوبیاں سیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔یعنی جو ساتھ ہیں وہ خوبیاں سیکھیں گے تو معہ ہوں گے۔ورنہ تو معیت کا شرف ان کو نصیب ہی نہیں ہوسکتا۔تو آپ کے ساتھ بھی ایک معیت پیدا ہو گی يَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِہ کا یہ معنی ہے جو آپ کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔b