خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 281 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 281

خطبات طاہر جلد 16 281 خطبہ جمعہ 25 اپریل 1997ء اسلام کی نشو و نما اور تیزی سے پھیلنے کی وجہ حسن محمد تھا جس نے عرب فتح کیا پھر وہی فتح باقی ملکوں میں پھیل گئی ( خطبه جمعه فرموده 25 را پریل 1997ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُوا عَنِ السَّيَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ وَيَسْتَجِيْبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَالْكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدُ پھر فرمایا: (الشورى: 26، 27) سیہ وہی آیات ہیں جن سے میں نے گزشتہ خطبے میں ان کی تلاوت کے ذریعہ آغاز کیا تھا اور مضمون بھی وہی ہے اور انہی آیات کے بعض اور پہلو ہیں جو میں آپ کے سامنے مزید کھولنا چاہتا ہوں۔اس لئے آج پھر میں نے انہی کی تلاوت کی ہے۔میں نے عرض کیا تھا کہ تو بہ کے ساتھ گزشتہ گناہوں کی مغفرت کا جہاں تک تعلق ہے لازم نہیں کہ ہر قسم کی بدیاں بھی اسی وقت ، اس لمحے مٹ چکی ہوں اور کچھ نہ کچھ پرانی عادات کا ایک جلوس سا باقی رہتا ہے جو آگے بڑھ جاتا ہے۔پس تو بہ کے بعد ایک مکمل نئی صالح زندگی معا عطا نہیں ہوا کرتی اس کیلئے ایک لمبے عرصے کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے۔پر يَعْفُوا عَنِ السَّيَّاتِ کا ایک معنی تو میں نے یہ بیان کیا تھا کہ جب خدا عفو سے