خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 277
خطبات طاہر جلد 16 277 خطبہ جمعہ 18 اپریل 1997ء خدا کی تقدیر حرکت میں آئی ہے اور آسمان ضرور کچھ نشان دکھائے گا۔آج ایک نہیں ہزاروں لیکھرام پیدا ہو چکے ہیں۔( خطبه جمعه فرموده 18 را پریل 1997ء بمقام بیتا تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: الفضل لندن) آج کا جمعہ جو عید کے دن ہو رہا ہے آج سے سو سال پہلے ایک جمعہ کی یاد دلاتا ہے جو عید ہی کے دن ہوا تھا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لیکھرام سے متعلق جو 1893ء میں پیشگوئی فرمائی تھی اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت اس الہامی فقرے میں تھا ستعرف یوم العيدوالعید اقرب کہ یہ واقعہ عید کے دن رونما ہو گا جبکہ عید اس کے قریب تر ہوگی۔اس کا مطلب یہ تھا کہ دو عیدیں اکٹھی ہوں گی۔ایک العید جو خاص عید ہوگی، ایک کامل عید اور دوسری عید اسی کے ساتھ جڑی ہوئی اقرب بالکل ساتھ ہی ہوگی۔پس حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1893ء میں جو پیشگوئی فرمائی کہ آج سے چھ سال نہیں گزریں گے کہ لیکھر ام ایک خدا تعالیٰ کے قہری عذاب کا نشانہ بن کر ایک فرشتے کے ہاتھوں ذبح ہو گا یا قتل کیا جائے گا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس کے منہ سے ایسی آواز نکلے گی جیسے بچھڑے کے منہ سے آواز نکلتی ہے۔اس کی نشان دہی اتنی واضح فرما دی کہ وہ دن عید کا دن ، ایسا دن جو عید کے قریب تر ہے اور 1897 ء میں وہ جمعہ آیا جو عید کا دن تھا اور العید بن گیا یعنی ایسا جمعہ اور ایسی عید جو دونوں اپنے اپنے مضمون کے لحاظ سے کامل ہو گئے اور دوسرے دن پھر وہ یوم العید ظہور پذیر ہوا۔جس کے متعلق فرمایا تھا ستعرف یوم العید جس کے ساتھ اقرب“ وہ