خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 251
خطبات طاہر جلد 16 251 خطبہ جمعہ 4 اپریل 1997ء کا یا پلٹ سکتی ہے۔مگر ایسے لوگ کہتے ہیں جن میں یہ توفیق ہے کہ اتنے بڑے عذاب میں سے گزریں کیونکہ واقعہ گناہ کی زندگی سے کلیۂ اجتناب کر لینا ایک بہت بڑے عذاب کو چاہتا ہے۔اب یہی وہ عذاب ہے جس میں سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہر شخص گزرے گا ضرور بعض دفعہ آہستہ آہستہ گزرتے ہیں لمبا وقت لیتے ہیں محنتیں کرتے ہیں۔بالآخر اللہ کا فضل اگر شامل حال ہو تو نجات پا جاتے ہیں۔کچھ ہیں جن کے اندر ایک دم ندامت اور شرمندگی کی آگ بھڑک اٹھتی ہے اور وہ جو تو بہ کرتے ہیں وہ آنا فانا تو بہ ہے۔پس بعض دفعہ نیک لوگوں کی نظریں جو زندہ کرتی ہیں جیسا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی نظریں زندہ کیا کرتی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی خدا تعالیٰ نے آپ کی غلامی میں یہی ملکہ عطا فرمایا کہ بعض دفعہ صحابہ بیان کرتے ہیں کہ دیکھا اور کایا پلٹ گئی ، ایک نیا وجود پیدا ہو گیا۔تو جس حد تک وہ وجود پیدا ہوتا ہوا ہمیں نظر آتا ہے ہم اسے ایک غائبانہ معجزہ سمجھتے ہیں جس میں قانون قدرت کارفرما نہیں ہے۔یہ درست نہیں ہے۔وہ نظر ان پر کام کرتی ہے جن کے دل کے اندر ایسا انقلاب پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ ہر قسم کے دکھ کو برداشت کرنے کے لئے نہ صرف آمادہ ہوتے ہیں بلکہ برداشت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں ان کو۔ہر لذت کی چیز سے اپنی نا آشنائی گویا کبھی واقف ہی نہیں ہوئے تھے اس کے۔تمام زندگی کے آراموں کو تج دیا، ایک نئی فقیرانہ زندگی بسر کر لی، جو کچھ تھا ہاتھ میں وہ سب کچھ کھو بیٹھے ہوئے تھے یہ وہ استغفار ہے جو بھڑک اٹھتا ہے بعض دفعہ اور یہ استغفار قربانی ضرور دیتا ہے۔یہ خیال نہیں ہے کہ نظر پڑی اور آپ ٹھیک ہو گئے تو نظر کے نتیجے میں اگر قربانی بھڑک اٹھے، ایک دم ایسی بھڑ کے کہ اس کے شعلے آپ کی ذات کے ہر غیر اللہ کے وجود کوبھسم کر ڈالے تو یہ اچانک ہونے والا واقعہ یہ واقعہ رونما ہوتا ہے لیکن فرضی طور پر کہانیوں کے رنگ میں نہیں بلکہ قانون وہی ہیں۔پس آپ خواہ قیمت ایک سال سر رگڑ رگڑ کر دیں، خواہ اچانک دے دیں قیمت تو دینی پڑے گی اور ہر چیز جو حاصل کی جاتی ہے اس کی قیمت دینی پڑتی ہے۔پس اس فرضی دنیا میں نہ رہیں کہ اچانک کسی کی نظر ٹھیک کر دے۔کسی بزرگ کی قبر پر دعا ہوگئی تو آپ زندہ ہو گئے۔یہ سب جھوٹ ہے، فساد ہے، یہ شیطانی ہے۔اس کو اللہ اور اللہ تعالیٰ کے سکھائے ہوئے مضامین کے ساتھ کوئی بھی