خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 223 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 223

خطبات طاہر جلد 16 223 خطبہ جمعہ 28 / مارچ 1997ء جماعت کو ایسے صاحب اخلاق لوگوں کی ضرورت ہے جو ہر حال میں بنی نوع انسان کے لئے نرم گوشے رکھتے ہوں ( خطبه جمعه فرموده 28 / مارچ1997ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : فَمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نَفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ ۚ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ اِنْ يَّنْصُرُ كُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَ اِنْ يَّخْذُلُكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ ( آل عمران: 160 161 پھر فرمایا: یہ آیات جو سورۃ آل عمران سے لی گئی ہیں نمبر 160 اور 161 آیات ہیں۔یہ مجلس شوریٰ کے افتتاح کے موقع پر عموماً پڑھی جاتی ہیں اور ان کا شوری سے ہی تعلق ہے۔آج سے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمد یہ پاکستان کی مجلس شوریٰ منعقد ہو رہی ہے جو تین دن تک جاری رہے گی ان کی یہ خواہش تھی کہ حسب سابق میں MTA کے ذریعے خود اس مجلس شوری کا افتتاح کروں۔اگر چہ رسمی کارروائی کچھ کمیٹیاں بنانے کی اس سے پہلے شروع ہو چکی ہے اور گزشتہ سال بھی اسی طرح