خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 102
خطبات طاہر جلد 16 102 خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء بے وقوفو! تمہاری بات سنتا کون ہے، اہمیت کون دیتا ہے۔تو یہ فرق ہے اصل میں علم کی برتری کا۔یہ جو نمونے غریب دنیا میں دکھائے جا رہے ہیں سب جہالت کے نمونے ہیں۔پس قرآن کریم نے علم کو نمایاں طور پر پیش فرمایا ہے۔فرمایا ہے جو نیکی ہے وہ حقیقت میں علم سے پیدا ہوتی ہے اور سچے علم کے نتیجے میں یہ بات لازماً کھل کے سامنے آتی ہے کہ خدا ہی ہے اس کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔پس فرمایاوہ جو راتوں کو اٹھتے ہیں وہ پاگل نہیں ہیں۔تم بے وقوف ہو جو سمجھتے ہو کہ یہ لوگ، مذہبی لوگ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں، خواہ مخواہ مصیبت ڈالی ہوئی ہے پانچ وقت اذانوں کے جواب میں وضو کر کے دوڑتے ہیں مسجدوں کی طرف اور پھر راتوں کو اٹھ کر بھی اپنا وقت ضائع کرتے ہیں یعنی اگر یہ نہ بھی کہو تو عملاً یہی سمجھتے ہو کیونکہ تم یہ کیوں نہیں کرتے پھر۔اس لئے بڑے مزے سے جب کچھ لوگ عبادت کے لئے جارہے ہوں کچھ دوسری طرف اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں یہاں تک کہ اپنی روزمرہ کی دلچسپیاں جو معمولی ہیں ان کو بھی عبادت پر اہمیت دیتے ہیں۔پس اس مضمون کو خدا تعالیٰ واضح کرنے کی خاطر فرماتا ہے کہ دیکھوا گر تم خدا تعالیٰ سے پیار میں یا اس پر یقین میں بچے ہوتے ، اگر واقعہ تمہیں یہ علم ہوتا کہ ایک اللہ ہے اور یہ علم ہوتا کہ اس کے حضور تم نے حاضر ہونا ہے یہ علم ہوتا کہ ساری رحمتیں اور نعمتیں اسی سے آتی ہیں، اگر یہ علم ہوتا کہ اس سے تعلق کٹ جائے تو انسان ہر سعادت سے محروم رہ جاتا ہے تو پھر تم وہ کرتے جو آنحضرت عﷺ اور آپ کے صحابہ کرتے ہیں۔آمَنْ هُوَ قَانِتُ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَابِما یہاں ایک کے حوالے سے بات ہو رہی ہے اور وہ حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کا حوالہ ہے جن کی غلامی اور متابعت میں اور بھی ایسے بہت سے پیدا ہوئے۔راتوں کو اٹھتے ہیں راتوں کا ایک بڑا حصہ خدا کے حضور کھڑے رہتے ہوئے یا سجدے کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں اور اللہ سے ڈرتے ہیں اور اس کی رحمت سے امید لگائے رہتے ہیں۔اگر وہ ایسا کریں تو پھر بتاؤ کہ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُوْنَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُون کیسے خدا ایک جیسا سلوک کرے گا۔یہ صاحب علم لوگ ہیں اور جہاں تک صاحب علم لوگوں کو تعلق ہے قرآن کریم حقیقی علم والوں ہی کو اُولُوا الْأَلْبَابِ قرار دیتا ہے۔یہی ہیں جو عقل والے لوگ ہیں کیونکہ ان کا علم ان کی صحیح راہنمائی کرتا ہے۔وہ علم جو خدا سے دور لے