خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 982 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 982

خطبات طاہر جلد 15 982 خطبہ جمعہ 20 /دسمبر 1996ء تکبر نہیں ہوگا۔اگر تم قریب رہو گے تولاز ما منکسر المزاج ہو گے اور اگر ایسا ہوگے تو پھر تمہیں آگ نہیں چھو سکتی۔پھر فرمایا ان کے لئے آسانی مہیا کرنے والا ہو ھین لین آسانی بھی اور ملائمت بھی۔وَ لَو كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نَفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ یہ جو قرآن کریم نے فرمایا ہے اس کے مقابل پر رسول الله له بنت لهم فرمایا یعنی تو ان کے لئے ایسا نرمی کا گوشہ رکھتا ہے کہ ان کی طرف خود بخود اپنی محبت اور پیار اور شفقت کی وجہ سے جھک جاتا ہے۔تو یہ لِنتَ کا مفہوم الله ہے جو بیان ہو رہا ہے کہ قریب ھین لین “وہ ان کے لئے آسان ہے یعنی اس سے بات کرنا بھی آسان ہے اور اگر کوئی خوف ہے بھی تو وہ خود دور کر دیتا ہے جیسا کہ رسول اکرمﷺ ایسے لوگوں کے خوف کو بھی دور فرما دیا کرتے تھے جو آپ کی ہیبت سے بعض دفعہ خزاں رسیدہ پتوں کی طرح کا نپتے لگتے الله تھے جو ہوا کے جھونکے سے کانپتے ہیں اور رسول اللہ ﷺ ان کو ٹھہراتے سکون بخشتے ، حوصلہ دیتے یہاں تک کہ وہ بے تکلفی سے اپنا مافی الضمیر آنحضور ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا کرتے تھے۔تو اس طرح قریب ہوں کہ حوصلے دیں۔ان کی باتیں سنیں، ان کی تکلیفیں دور کرنے کے لئے کوشش کریں اور ھین ہوں گے تو لین“ بنیں گے۔یعنی اپنی روش میں آسانی پیدا کریں دوسروں کو آپ اپنے تک پہنچنے میں آسانی دیں۔تو پھر فرمایا ” لین ہو وہ اور پھر ”سهل“ اتنے روز مرہ آپ کے ساتھ نرمی کا سلوک کرنے والے، بے تکلف ہونے والے کہ گویا آپ کے لئے وہ آسان ہو گئے ہیں۔"سهل" ایسے میدان کو بھی کہتے ہیں جس میں اونچ نیچ باقی نہ رہے جو سارا یکساں ہو، اس پر چلنا اور دوڑنا آسان ہو کیونکہ وہ بالکل ہموار ہو تو فرمایا وہ سھل ہو جائیں یعنی اتنی عظیم آنحضرت ﷺ کی صفات اس میں بیان ہوئی ہیں جو پردے ڈال کر رسول اللہ نے بیان فرما رہے ہیں دوسروں کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، اپنا یہ حال تھا۔یہ تمام صفات بدرجہ اتم آپ میں موجود تھیں تو تب ہی لوگوں کو نصیحت کرتے تھے کیونکہ آپ نے کبھی کوئی نصیحت نہیں کی جس پر بدرجہ اتم پہلے خود کار بند نہ ہوں۔تو بعض دفعہ سیرت کے بیان میں آپ کو سیرت کی تلاش میں آپ کو نصیحتوں پر غور کرنا پڑتا ہے۔بعض لوگوں کی سیرت اگر ان کی نصیحتوں سے دیکھو تو جھوٹی سیرت بنے گی کیوں کہ اکثر لوگ وہ باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں لیکن وہ جس کے قول کا ذرہ ذرہ سچا ہو جو پہلے عمل کئے بغیر دوسرے کو کوئی بات کہے ہی نہ اس کی سیرت نصیحتوں میں دکھائی دے گی ورنہ وہ خود تو