خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 951
خطبات طاہر جلد 15 951 خطبہ جمعہ مورخہ 6 دسمبر 1996ء مضمون ہے جو ساری عالمگیر جماعت سے ان معنوں میں تعلق رکھتا ہے کہ اگر وہ گھر میں عفو سے کام لیں گے تو خدا محض گھر میں آپ کو جزا دینے کا پابند نہیں ہے۔اللہ کی جزا تو پھر گلیوں، شہروں، ملک ملک پھیلتی ہے اور وہ کسی حد بندی کی پابند نہیں ہے اس لئے یہ جماعت کی عزت اور وقار کو بڑھانے الله کے لئے بھی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن اور رسول اللہ ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قرآن اور رسول ﷺ کی ہدایت کی روشنی میں نصیحتوں پر عمل درآمد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین