خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 76
خطبات طاہر جلد 15 76 خطبہ جمعہ 26 /جنوری 1996ء کرتے ہیں۔سینے کی گرمی میں ایک وہ گرمی بھی ہے جو میں نے بتایا ہےHeart Burns اور اس قسم کی چیزیں لیکن اصل سینے کی گرمی میں روحانی طور پر نقصان دہ جذبات اور اشتعال انگیز باتیں ہیں۔بعض لوگوں کے سینے کھولتے رہتے ہیں بعض بری نیتوں کے ساتھ بعض بدیوں کے ساتھ ، کچھ غصوں کے ساتھ تو اول معنی وہ ہے جو سینے کی گرمی کو دور کرنے کا ہے ورنہ جہاں تک Heart Burns کا تعلق ہے وہ بسا اوقات بعض لوگوں کو رمضان کے مہینے میں زیادہ ہو جاتا ہے اس لئے اس کو ظاہری معنوں میں اس طرح محمول نہیں کیا جا سکتا۔ہاں یہ درست ہے کہ کولیسٹرول لیول گرنے کے نتیجے میں رمضان کے بعد اس کا رجحان کم ہو جائے گا لیکن بعض لوگ ہیں جو فوری طور پر اگر کوئی دو او غیرہ استعمال نہ کریں تو ان کے روزوں کی وجہ سے ان کے معدے میں ایک قسم کا تیز اب کھولنے لگتا ہے۔اس کا علاج بھی میں آپ کو بتادیتا ہوں۔عام طور پر میرے تجربے میں ہے کہ Bryonia 200 کی اگر ایک خوراک رات کو روزہ کھولنے کے دو تین گھنٹے کے بعد یا صبح تہجد کے وقت کھالی جائے تو ایسے مریضوں کو عموما اس سے فائدہ پہنچتا ہے اور رمضان کے نتیجے میں جو تیزابی تلخی ہے اس سے بچت ہو جاتی ہے۔جن کو اس دوا سے فائدہ نہ ہو ان کو 30 Nux Vomica کی ایک خوراک بہت فائدہ پہنچاتی ہے اسی طرح Acid معدے کا تیز اب مارنے کے لئے بعض دوسری ہومیو پیتھک دوائیں ہیں وہ استعمال کی جاسکتی ہیں ان میں 200 Iris Versicolor اگر کبھی کبھی کھائی جائے تو یہ بھی مفید ہے۔Robina بھی ایک دوا ہے جو 30 یا 200 طاقت میں کھائی جاسکتی ہے۔تو جو جسم کی اندرونی تیزابی گرمی ہے اس کے لئے یہ علاج موجود ہے لیکن یہاں ظاہر ہے کہ مراد وہ سینے کے طیش ، سینے کے کھول ، غصے کی حالت میں سینے میں جو باتیں ابلتی رہتی ہیں یا نفسانیت کے جوش سے جو سینے میں جذبات کھولتے رہتے ہیں رمضان ان کا بہترین علاج ہے اس میں کوئی بھی شک نہیں ہے اور بھی بہت سی نصیحتیں ہیں انشاء اللہ ان کو پھر میں آئندہ خطبے میں بیان کروں گا۔اب ایک دو باتیں ایسی ہیں جو اس کے علاوہ کرنے والی ہیں۔ذکر کرنا ہے MTA کا،MTA کے ذریعے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو تمام دنیا میں اسلام اور احمدیت کا فیض پہنچایا جارہا ہے اس کے رستے میں کچھ روکیں پیدا ہوئی تھیں جس کے لئے میں نے جماعت کو دعا کے لئے بھی تحریک کی اور امید بھی دلائی تھی کہ انشاء اللہ یہ سب روکیں دور ہو