خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 74
خطبات طاہر جلد 15 74 خطبہ جمعہ 26 جنوری 1996ء پیش نظر رکھے۔جب اللہ فرماتا ہے کہ بیمار ہو تو روزے نہیں رکھنے۔اگر اس شرط کو نظر انداز کریں گے تو پھر صحت بگڑے گی تو آپ کی اپنی غلطی سے بگڑے گی۔رمضان کے نتیجے میں صحت نہیں بگڑا کرتی بلکہ صحت عطا ہوتی ہے۔وہ لوگ جو ڈائٹنگ Dieting کرتے ہیں مثلاً، بڑی مصیبت پڑی ہوتی ہے سارا سال کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی وزن کم نہیں ہوتا اس کی وجہ یہ ضروری نہیں کہ وہ کھانا زیادہ کھاتے ہوں۔کئی ایسے موٹے میں نے دیکھتے ہیں میرے پاس مریض آتے رہتے ہیں جن کی مشکل یہ ہے کہ اگر وہ کھانا کم کر دیں تو خون کم ہو جاتا ہے مگر جسم کم نہیں ہوتا اور کئی ایسی مریضا ئیں آئیں ہیں جن کو بیچاروں کو انیمیا ہو گیا اس کوشش میں کہ کسی طرح وزن کم ہو یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے مجبور کیا کہ اپنی غذا نارمل کرو خواہ وزن کم ہو یا نہ ہو تو یMetabolism کی خرابی کی وجہ سے بعض دفعہ موٹاپا ہوتا ہے۔لازم نہیں کہ کوئی انسان زیادہ کھائے تو موٹا ہو۔Metabolism اس کو کہتے ہیں کہ ایک انسان جب خوراک لے رہا ہے تو وہ خوراک جسم میں ہضم ہو رہی ہے اور دوسری طرف جسم کے اندر ایسا نظام ہے کہ اس خوراک کو دوبارہ Energy میں یعنی توانائی میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اور وہ توانائی اس کے مختلف کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔دماغ کے لئے بھی ،سانس لینے میں، دل کے دھڑ کنے میں خواہ انسان کوئی حرکت دوسری کرے یا نہ کرے ہر وقت استعمال ہو رہی ہے اور گرمی بھی بناتی ہے حرارت غریزی بھی اسی سے ملتی ہے۔اگر یہ توازن بگڑ جائے اور ایک انسان جتنا کھاتا ہے اتنا وہ گرمی میں تبدیل نہ کر سکے تو لازماً جو بقیہ بچی ہوئی Enegy ہے وہFats میں یا گوشت میں تبدیل ہو گی۔صحت اچھی ہو گی ورزش کی عادت ہو گی تو وہ Muscles میں تبدیل ہوتی ہے پھر اور پروٹیز بنتی ہیں اس سے، اور اگر صحت خراب ہو اور جگر کی خرابی سے عموماً ایسا ہوتا ہے تو پھر صرف چربی بنتی ہے اور مسلز نہیں بنتے اور ایکسر سائز اس کا علاج ہے بعضوں کو اتنی توفیق نہیں ہوتی بعض بیچارے اتنے بیمار ہوتے ہیں کہ Excercise یعنی ورزش کے باوجود وہ یہ توازن برقرار نہیں رکھ سکتے۔یہ ہے وہ صورتحال جس کا علاج روزہ ہے اور روزے میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو دو کھانوں کے درمیان فاصلہ ڈالا جاتا ہے وہ بعض دفعہ خوابیدہ ایسی طاقتوں کو بیدار کر دیتا ہے جوانر جی بنانے کی کارروائی کو تیز کر دیتے ہیں۔ایسے لوگ جن کو عام طور پر بھوک نہیں لگتی روزے میں سے گزریں