خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 708 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 708

خطبات طاہر جلد 15 708 خطبہ جمعہ 6 ستمبر 1996ء مضمون اس سے پھر دوبارہ ابھرتا ہے۔تو آپ کی جو قولًا سَدِيدًا کی کمزوریاں ہیں وہ خلافت پر اثر انداز ہوں گی یہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں اور یہ بات اتنی اہم ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ہمیں سمجھانے کی خاطر اپنے آپ کو بھی اس سے بالا نہیں کیا۔حالانکہ جو آنحضرت ﷺ نے امکانی بحث چھیڑی ہے وہ کبھی ایک دفعہ بھی نہیں ہوا کہ ایسا واقعہ ہو گیا ہو اس لئے محض امکانی بحث ہے ہمیں سمجھانے کی خاطر فرماتے ہیں جب میں دو جھگڑنے والے فریقوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہوں تو صاف اور کھلی بات مجھے بتایا کرو۔ہو سکتا ہے کہ کوئی چرب زبان ، یہ چرب زبانی جو ہے یہاں جھوٹ نہیں فرمایا یہ قول سدید سے ہٹی ہوئی بات ہے۔فرمایا سچ بولنا ہوگا مگر زبان کی چالاکیوں سے ہلمع کاری کی وجہ سے وہ اس طرح اپنا کیس پیش کر رہا ہے میرے سامنے کہ ہوسکتا ہے اس کی کوئی زمین ، کوئی جائیداد میں اس کو دے دوں جو اس کا حق نہ ہو۔اگر رسول کریم ﷺ کے لئے ممکن ہے تو خلیفہ کی کیا حیثیت ہے کہ وہ اس سے بالا ہو ، ناممکن ہے۔پس آپ کا مجموعی تقوی ہے جو خلافت کے فیصلوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور ہوتا ہے اور وہاں آپ کا سدھرنا اور قَوْلًا سَدِيدًا اختیار کرنا ساری جماعت کی صحت کا ضامن بن جاتا ہے۔پس اگر آپ ایسا کریں گے ، غلط فیصلہ ہو تو اس کی ذمہ داری آپ پر بھی ہوگی اور مجھے بھی متوجہ کیا کرتا ہے اللہ تعالیٰ کہ پھر زیادہ دعائیں کیا کر و جماعت کے لئے بھی ، ان کے تقویٰ پر قائم رہنے کے لئے بھی اور جماعت بھی تمہارے لئے پہلے سے بڑھ کر دعائیں کرے تا کہ جو بڑھتے ہوئے وقت کے تقاضے ہیں ترقیات کے ہم ان کو احسن رنگ میں پورا کر سکیں۔احسن رنگ سے مراد ہے اس حد تک پورا کر سکیں جس حد تک ہماری استطاعت ہے اور ابھی اس وقت جو ترقیات ہیں وہ ہماری استطاعت سے آگے نکل چکی ہیں۔میں آپ کو بتارہا ہوں بہت آگے نکل چکی ہیں اور کل آنے والی جو تر قیات ہیں وہ اور بھی زیادہ آگے نکل جائیں گی۔پس جب اپنی استطاعت ختم ہو جائے اور اللہ کی استطاعت سے آپ کا پیوند ہو جائے تو پھر ہر چیز ممکن ہو جاتی ہے۔اس پیوند کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔وہ پیوند ہے جو ان خلاؤں میں آپ کے خلاؤں کو آبادیوں سے بھر دے گا یعنی غیر معمولی طور پر ان کے اندر رونق پیدا کر دے گا جو اس وقت ہمارے لئے خلا ہیں، مگر اللہ کرے گا۔اگر آپ خدا سے پیوند کر لیں تو آپ کی طاقت میں جب اللہ کی