خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 691
خطبات طاہر جلد 15 691 خطبہ جمعہ 6 ستمبر 1996ء عالمی جلسوں میں خدا کے فضلوں کے نظارے دیکھتے ہوئے جماعت کو قول سدید اور دعاؤں کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده 6 ستمبر 1996ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا يُصْلِحُ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا (الاحزاب : 72،71) پھر فرمایا: پچھلے دو مہینے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دوا ہم مرکزی جلسوں کی وجہ سے بہت مصروفیت میں گزرے ایک U۔K کا جلسہ اور ایک جماعت جرمنی کا جلسہ، دونوں کے اپنے اپنے رنگ اور الگ الگ مزاج ہیں۔جہاں تک جماعت U۔K کے جلسے کا تعلق ہے یہ فی الحقیقت عالمی نوعیت کا ان معنوں میں ہے کہ تمام دنیا سے، ہر جگہ سے کچھ نہ کچھ لوگ جو تو فیق رکھتے ہیں ضرور اس جلسے پر پہنچ جاتے ہیں اور وہ مرکزی حیثیت جو کبھی ربوہ کے جلسوں کو نصیب تھی اس شان کے ساتھ تو نہیں ،اس کثرت کے ساتھ تو نہیں مگر مزاج کے طور پر ضرور U۔K کی جماعت جلسے کو نصیب ہو چکی ہے۔جرمنی کا جلسہ اپنی نوعیت کی الگ شان رکھتا ہے اس میں جو آنے والوں کا ہجوم ہے اور شامل ہونے والوں کی کثرت وہ محض کثرت کی بناء پر نہیں بلکہ مختلف قوموں کی نمائندگی کے لحاظ سے جو چند ہیں ایک