خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 651 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 651

خطبات طاہر جلد 15 651 خطبہ جمعہ 23 راگست 1996ء جس خدا نے دنیاوی ہجرت کے نتیجہ میں اپنے وعدے پورے فرمائے وہ تمہاری روحانی ہجرت کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔( خطبہ جمعہ فرمودہ 23 /اگست 1996ء بمقام مئی مارکیٹ من ہائم۔جرمنی ) تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ * وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرِيةِ وَالْإِنْجِيْلِ وَالْقُرْآنِ وَمَنْ اَوْ فِى بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمْ بِهِ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (التوبة: 111 ) پھر فرمایا: یہ آیت کریمہ جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں تو بہ کا بھی مضمون ہے اور ہجرت کا بھی اور جہاد فی سبیل اللہ کا بھی۔ان تین پہلوؤں سے اس کا اطلاق آج دنیا کی ان تمام جماعتوں پر خصوصیت سے ہو رہا ہے جو اللہ کی خاطر ہجرت اختیار کرنے کے بعد پھر اللہ ہی کی خاطر ایک دوسری ہجرت بھی کر رہی ہیں اور اس دور میں ہیں۔یہ وہ مضمون ہے جس کا تعلق بدنی ہجرت سے نہیں بلکہ روحانی ہجرت سے ہے اور اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت کریمہ کو جسے میں نے آپ کے سامنے پیش کیا ، آیت تو بہ بھی سمجھا ہے اور آیت ہجرت بھی اور اس کی