خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 606
خطبات طاہر جلد 15 606 خطبہ جمعہ 2 راگست 1996ء بہر حال یہ عمومی مضمون ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں جماعت کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو جب میں کہتا ہوں کہ اطاعت کریں ، اطاعت کی روح اختیار کریں ، چھوٹے سے چھوٹے عہدے دار کی بھی اطاعت کریں تو یا درکھیں وہ چھوٹے سے چھوٹے عہدے دار کی اطاعت کا صلى الله اختیار کرنا آپ کے تعاون کی روح سے تعلق رکھتا ہے۔آنحضرت ﷺ نیک کاموں میں تعاون مانگا کرتے تھے۔بسا اوقات صحابہ سے سوال کیا کرتے تھے کون ہے جو اس معاملے میں میرا مددگار ہوگا۔قرآن کریم میں حضرت مسیح کے تعلق میں یہ بیان ہوا ہے اور کسی نبی کے تعلق میں اس طرح بیان نہیں ہوا کہ اس نے یہ اعلان کیا ہو مَنْ اَنْصَارِی اِلَى اللهِ ( آل عمران : 53) کون ہے جو اللہ کی خاطر میرامددگار ثابت ہو یعنی تعاون مانگا گیا ہے اور حضرت مسیح کے تعلق میں اس کا بیان کرنا دراصل جماعت احمدیہ کے لئے ایک پیغام رکھتا ہے کہ تم اگر واقعی سچے مسیح ثانی کے غلام ہو تو اس بات کو یا د رکھنا کہ وہ جب نیکی کے کاموں کے لئے تم سے خدا کی خاطر تعاون مانگے تو ضرور تعاون پیش کرنا ہے اور اس تعاون کے ساتھ اطاعت جب وابستہ ہو جائے تو اطاعت میں ایک لذت پیدا ہو جاتی ہے۔اس سے احساس کمتری کا ہر شائبہ نکل جاتا ہے۔جو شخص یہ پوچھے بغیر تعاون کرتا ہے کہ کوئی حاکم ہے بھی کہ نہیں، جو شخص آنحضرت ﷺ کی غلامی میں اپنے غلاموں سے تعاون کرتا ہے،اپنے نوکروں سے تعاون کرتا ہے ، اپنے بچوں سے تعاون کرتا ہے ، اس شخص کے لئے یہ کہاں کا موقع ہے کہ جب اس کو خدا کے نام پر کچھ کہا جائے اطاعت کرو تو کہے میں کیوں کروں۔نیکی سے محبت ، نیکی سے تعاون اس کی فطرت ثانیہ بن جاتا ہے اور جب وہ کرتا ہے تو پھر دراصل اپنی ہی اطاعت پوری کرتا ہے، غیر کی اطاعت اڑ جاتی ہے اور تقویٰ کا مضمون بتاتا ہے کہ اللہ کی خاطر وہ اپنے نفس کی نیک باتوں کی اطاعت ا کرتا ہے، اپنے نفس کی بد باتوں سے رک جاتا ہے۔تو یہ ایک بہت ہی عظیم الشان مضمون ہے جو تمام انسانی زندگی پر محیط ہوجاتا ہے اگر قرآن کریم کی نصائح پر غور کرے ان کو سمجھے اور آنحضرت ﷺ کی ذات اور آپ کی صفات کے حوالے سے اس مضمون پر عمل کرے نہ کہ کسی مولویانہ تفسیر کے تابع اس پر عمل کرے۔پس جماعت کو تعاون اختیار کرنا، ایک دوسرے سے تعاون کرنا حرز جان بنا لینا چاہئے یعنی ایسی بات کہ ان کی زندگی کی گہرائی تک ، پاتال تک اتر چکی ہو۔ان کی فطرت ثانیہ بن چکی ہو۔ان کی