خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 593 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 593

خطبات طاہر جلد 15 593 خطبه جمعه 2 راگست 1996ء نظام جماعت میں اطاعت کی بقاء تَعَاوَنُوا عَلَى الْبَرِّ وَالتَّقْوَى پر منحصر ہے۔( خطبه جمعه فرموده 2 /اگست 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْالَا تُحِلُّوا شَعَا بِرَ اللَّهِ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَابِدَ وَلَا أَمِينَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرِضْوَانًا وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا وَتَعَاوَنُوْاعَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (المائدہ 3) پھر فرمایا: اس آیت کریمہ میں جو نصائح فرمائی گئی ہیں ان میں سے ابتدائی نصائح کا تعلق تو حج سے تعلق رکھنے والے مناسک اور محرمات اور حرمات سے ہے۔جو عزت کے لائق ہیں ان کی عزت کرو، ان کی عزت کے حق ادا کرو اور ہر گز کسی پہلو سے بھی کوتاہی نہ کرو اور حج کے فریضے کے وقت جن جن باتوں سے اللہ تعالیٰ نے روکا ہے ان سے رُکے رہو، یہ عمومی نصیحت ہے جو فرمائی گئی ہے۔اس کے بعد آیت کا وہ آخری حصہ جس کے پیش نظر میں نے اس آیت کا آج انتخاب کیا ہے وہ تعاون سے تعلق رکھتی ہے۔فرمایا وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى نیکی اور تقویٰ پر تعاون کرو اور اس سے پہلے اس آیت کا جو حصہ ہے وہ یہ ہے وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ أَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ