خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 592 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 592

خطبات طاہر جلد 15 592 خطبہ جمعہ 26 / جولائی 1996ء غور کرتے ہیں وہ لا زم خدا کی طرف حرکت کرتے ہیں۔پس اس پہلو سے بھی وہاں کوئی تضاد نہیں کوئی دو آوازیں نہیں ہیں ، کوئی دو سمتیں نہیں ہیں۔ایک ہی سمت ہے وہ توحید کی سمت ہے جہاں قرآن اور کائنات ایک ہی ہو جاتے ہیں۔پس اس مضمون کو اپنے دلوں میں ، اپنی روحوں میں جاری کریں کیونکہ ہم نے تمام دنیا کو تو حید کی طرف بلانا ہے اور توحید کے کچھ اور تقاضے ہیں جو انشاء اللہ میں افتتاحی اجلاس میں آپ کے سامنے رکھوں گا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالوں سے آپ کو سمجھاؤں گا کہ ہمیں توحید کے میدان میں ابھی کیا کچھ کرنا ہے اور کیسی کیسی زمینیں ہم نے سر کرنی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے مگر یاد رکھیں کوئی زمین، کوئی مملکت کوئی جہان آپ سر نہیں کر سکتے جب تک اپنے نفس کو سر نہ کر لیں۔آمین۔