خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 524
خطبات طاہر جلد 15 524 خطبہ جمعہ 5 جولائی 1996ء انشاء اللہ یعنی اولاد کے ذریعے۔مگر جو تبلیغ کے ذریعے بڑھنا ہے وہ آج وقت کی ضرورت ہے۔سب سے زیادہ بڑی ضرورت تبلیغ کے ذریعے بڑھنا ہے اور اس سال خدا کے فضل سے امریکہ میں اس پہلو سے ترقی کے آثار دکھائی دیئے ہیں اور بہت سے نئے چہرے جو افریقن امریکنوں کے بھی تھے اور سفید امریکنوں کے بھی ، وہ سارے خدا کے فضل سے احمدیت کے رنگ میں رنگین ہو چکے تھے۔ان میں کوئی تفریق باقی نہیں رہی تھی۔بہت ہی محبت و خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پھرتے تھے تو یہ تمام عالم کو ایک بنانے کا نسخہ ہے جو احمدیت کے سوا اور کہیں نصیب نہیں ہے۔اللہ کرے اس پہلو سے آپ امریکہ کو بھی ایک قوم بنا دیں اور امریکہ کے حوالے سے ہم کل عالم کو ایک قوم بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔اب میں اس مضمون کی طرف آتا ہوں جو آنحضرت ﷺ کے تعلق میں قرآن کریم نے ہمارے سامنے رکھا قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ تو کہہ دے کہ اگر تم واقعہ اللہ سے محبت کرتے ہو تو پھر محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرو۔یعنی خدا مخاطب ہوتا ہے محمد رسول اللہ ﷺ سے اور فرماتا ہے کہ تو کہہ دے بنی نوع انسان سے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرنے کے دعوے دار ہو، واقعہ محبت کرتے ہو تو پھر میری پیروی کرو تب اللہ تم سے محبت کرے گا اور نہ تمہاری محبت رائیگاں جائے گی۔پس آنحضرت ﷺ کے حوالے سے اللہ کی محبت کو سمجھنا ہمارے لئے ضروری بھی ہے اور اس محبت کو نہایت ہی آسان اور پر لطف بنا دینے والا ہے۔اس میں فَاتَّبِعُونِی کا جو چیلنج ہے وہ محض اس لئے نہیں کہ جیسے فخر میں کہا جاتا ہے کہ میری پیروی کر کے دکھاؤ۔آنحضرت ﷺ کا جو مزاج ہے خدا تعالیٰ آپ کو خطاب کرتے ہوئے ہمیشہ اس مزاج کو بھی ملحوظ رکھتا ہے۔آپ کے مزاج میں کوئی تفاخر نہیں تھا۔جب بھی آپ ان انعامات کا ذکر فرماتے تھے جو اللہ نے آپ پر نازل فرمائے تو ساتھ ساتھ فرماتے تھے۔ولافــخــر ولا فخر، ولا فخر، ولا فخر ایک موقع پر بار باران عظیم مناقب کا ذکر کیا جن میں آپ تنہا تھے۔کل عالم میں سوائے آپ کے اور کسی کو وہ فضیلت نہیں ملی لیکن ساتھ ساتھ فرماتے جاتے تھے ولا فخر۔مجھے اس پر فخر کوئی نہیں ہے۔فخر اس لئے نہیں ، قابل فخر بات پر اگر کہا جائے فخر نہیں ہے تو مراد یہ ہے کہ میں صلى الله سمجھتا ہوں کہ میں نے کمائی نہیں ہے یہ اللہ کا احسان ہے۔یہ بھی ایک غیر معمولی آنحضرت ﷺ کا