خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 523 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 523

خطبات طاہر جلد 15 523 خطبہ جمعہ 5 جولائی 1996ء ہوئی۔امیر صاحب نے مجھے بتایا کہ گزشتہ سال اجتماع پر تقریباً تین ہزار (3000) مہمان تشریف لائے تھے یعنی کل حاضری تین ہزار (3000) تھی باہر سے آنے والوں سمیت اور اس سال انہوں نے اندازہ لگایا کیونکہ میری آمد متوقع ہے اس لئے ڈیڑھ ہزار (1500) کا اضافہ کر دیا جائے اور ساڑھے چار ہزار (4500) کے اندازے پر انہوں نے کھانوں کے سامان خریدے اور تیاریاں کیں اور کھانا کھانے والوں کی آخری حاضری سات ہزار تک پہنچ چکی تھی خدا کے فضل سے اور یہ جو حاضری ہے یہ قطعی اور یقینی ہے۔اس میں اضافہ ہو سکتا ہے کمی نہیں کیونکہ وہ لنگر جہاں سالن تقسیم ہوتے ہیں اور روٹیاں دی جاتی ہیں وہاں بعض دفعہ ایک کی بجائے دو یا تین حاضریاں بھی لکھوا دی جاتی ہیں۔بعض ہمارے زمیندار بہت کھانے والے بھی ہیں وہ پانچ پانچ چھ چھ حاضریاں لکھوا کر اپنا پیٹ بھرتے تھے اور یہ گناہ نہیں تھا۔وہ کہتے تھے تمہاری دو روٹیوں سے ہمارا کیا بنے گا اس لئے سات آدمیوں کا کھانا دوتو پھر ہمارا پیٹ بھرے گا تو ہم دے دیتے تھے مگر تعداد بڑھ جایا کرتی تھی اور ہمیشہ یہ خطرہ رہتا تھا کہ جو تعداد لنگر کی پرچی کی ہے اصل مہمانوں کی اس سے کم ہوگی لیکن یہاں تو کوئی ایسا سوال نہیں۔یہاں برعکس صورت ہوتی ہے۔بعض دفعہ مہمان یہاں کھانا نہیں کھاتے ان کے اپنے انتظامات ہوتے ہیں وہاں چلے جاتے ہیں۔پس اس پہلو سے بہت ہی خوشکن حاضری تھی۔سات ہزار کی حاضری امریکہ کے لئے ایک نیا سنگ میل ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اسے اور آگے بڑھانے کی توفیق بخشے اور آگے بڑھانے میں یادرکھیں تبلیغ کے ذریعے آگے بڑھیں۔پیدائش کے ذریعے تو آپ بڑھتے ہی ہیں۔جو نہیں بڑھتے ان کو میں ملاقات کے دوران سمجھا دیتا ہوں اور حوالہ دیتا ہوں ایسا جس کا انکار کر نہیں سکتے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب تم شادی کیا کروتو ولوداً و ودوداً عورتوں سے شادی کیا کرو۔ایسی عورتیں جو و دود بھی ہوں یعنی بہت پیار کرنے والی ہوں اور و لو دہوں جو بچے بھی بہت دیں تا کہ میری امت بڑھے۔(سنن أبی داؤد، كتاب النكاح ، باب النهي عن تزويج من لم يلد من النساء) یہ بہت ہی ایک پیاری توقع ہے۔پس جب میں کچھ بے چینی کے آثار دیکھتا ہوں تو یہ حوالہ دے دیتا ہوں اور اللہ کے فضل سے باقی کام یہ حوالہ کر دیتا ہے تو بڑھیں بے شک اور وہ تو بڑھنا ہی ہے