خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 520
خطبات طاہر جلد 15 520 خطبہ جمعہ 5 جولائی 1996ء جماعت لاہور کراچی سے آگے بڑھ گئی ہے۔یہ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔جو پیچھے رہ جانے والی جماعتیں ہیں ان کو اپنی فکر کرنی چاہئے۔مگر جہاں تک نیکی کی دوڑ کا تعلق ہے اس میں جو بھی آئے وہ خدا ہی کا گھوڑا ہے جو اول آرہا ہے۔وہ ایک کہہ لیں یا دو کہہ لیں یا تین کہہ لیں مگر ہیں تو سب خدا ہی کے گھوڑے، سب پر خوشی ہوتی ہے۔وہ جو مثال عرب گھوڑوں والی میں نے پہلے بھی آپ کے سامنے رکھی غالبا اس سے پہلے دو تین دفعہ اس کا ذکر کر چکا ہوں مگر ہے بہت پیاری اور چندوں کے مقابلوں کے تعلق میں وہ بیان کر دی جائے تو دلوں میں ایک تحریک پیدا ہو سکتی ہے۔ایک عرب کو اپنا ایک گھوڑا بہت پیارا تھا جو کبھی کسی گھوڑے سے ہارا نہیں تھا اور جتنے بھی عرب میں مقابلے ہوئے ان میں ہمیشہ وہی اول آتا تھا۔ایک اسی کا نمبر دوگھوڑا تھا جو نمبر دو آیا کرتا تھا۔چوروں کو بھی بڑے فن آتے ہیں اور جو مویشیوں کے چور ہیں وہ تو بڑے ماہر ہوتے ہیں اپنے فن کے۔ہم چونکہ جھنگ میں آباد ہیں، ربوہ جھنگ میں آباد ہے جو چوروں کا گڑھ ہے خاص طور پر مویشی چوروں کا، تو مجھے پتا ہے بڑے بڑے ماہر فن لوگ ہیں یہ۔تو ایک چور نے اس کا نمبر ایک گھوڑا چرا لیا۔جب اس کی آنکھ کھلی تو اس وقت تک وہ اس گھوڑے پر سوار ہو کر آگے جا چکا تھا۔اس نے اپنے نمبر دو گھوڑے کو پکڑا اور اس کے پیچھے بھگایا چونکہ وہ گھوڑوں کے مزاج کا واقف تھا اس لئے باوجوداس کے کہ گھوڑا نمبر دو تھا اس مالک کے اشاروں کو زیادہ سمجھتا تھا اس لئے وہ پہلے گھوڑے کے قریب آگیا۔جب وہ اس کو پکڑنے لگا تو اس کو خیال آیا کہ او ہو میرا گھوڑا تو کبھی کسی سے نہیں ہارا۔کیا آج یہ میرے نمبر دو گھوڑے سے ہار جائے گا۔تو چور کو کہا جا اسی خاطر میں تجھے چھوڑتا ہوں کہ میں اپنے گھوڑے کو بے عزت نہیں کرنا چاہتا اس کا ریکار رہیں تو ڑ نا چاہتا کہدہ بھی کسی سے نہیں ہارا۔تو جب جماعتیں مجھے کھتی ہیں کہ ہمارے لئے دعا کرو کہ ہم اول آئیں اور ہم اپنی اولیت کو برقرار رکھیں تو مجھے یہ لطیفہ یاد آجاتا ہے۔مگر فرق یہ ہے کہ سارے ہی گھوڑے خدا کے گھوڑے ہیں۔سارے اس کو پیارے ہیں۔جو بھی آئے ہمیں اس کی خوشی میں شریک ہونا چاہئے لیکن آپس میں بہر حال ان کی کوشش یہی ہونی چاہئے کہ وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جائیں۔جو عالمی مقابلے ہورہے ہیں مال کے ان میں انشاء اللہ میں جماعت امریکہ کے کوائف بھی آپ کے سامنے رکھوں گا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ان جماعتوں میں ہے جو بڑی تیزی سے مالی قربانی میں آگے بڑھ رہی