خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 491 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 491

خطبات طاہر جلد 15 491 خطبہ جمعہ 21 جون 1996ء خدا کے نام پر، اس کی اطاعت کی خاطر اپنی چھاتیاں تان دیں اور خدا کی خاطر اگر آپ کسی سے ناراض ہوں گے یا کسی کی ناراضگی مول لیں گے تو ایک کوڑی کی بھی پرواہ نہ کریں۔جو سانٹے آپ پر برسائے جائیں گے آسمان سے وہی سانٹے اس شخص پر برسائے جائیں گے جو محض اس لئے آپ کا دشمن ہوا ہے کہ آپ نے اطاعت کی خاطر اس سے دشمنی مول لے لی۔ایسی الہی جماعت کو دنیا کی کیا پرواہ ہوسکتی ہے۔دنیا کے بادشاہوں کی تو کوئی حیثیت نہیں۔آج مرے کل دوسرا دن لیکن اللہ کی بادشاہت تو دائمی ہے۔اس سلطنت میں کبھی کوئی زوال نہیں آسکتا۔پس وہ امراء جو محبت سے جھکتے ہیں تو خدا کی خاطر جھکتے ہیں وہ امراء جو ناراض ہوتے ہیں اور ناراضگی مول لیتے ہیں تو ان پر بڑی بڑی طعن کی زبانیں دراز کی جاتی ہیں، ان کے خلاف اڈے بنائے جاتے ہیں محض اس لئے کہ انہوں نے رضائے باری تعالیٰ کی خاطر ایک کڑوا فیصلہ کیا ہے ان کو ان نافرمانیوں کی بھی ، ان بد تمیزیوں کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے۔خدا کی خاطر وہ ڈٹے رہیں اور یاد رکھیں کہ خدا کا وعدہ ہے وَتَوَكَّلُ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ کہ تو پھر اللہ پر توکل رکھ جو عزیز ہے۔وہ غالب ہے اور فائق ہے ہر دوسری چیز پر۔صاحب عزت و عظمت ہے اور رحیم ہے اور بار بار رحم فرمانے والا بھی ہے۔تو تمام دنیا کے امراء جو جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتے ہیں اگر وہ امارت کے ڈھنگ اختیار کریں گے تو یاد رکھیں کہ جماعت ایسے عظیم رشتوں میں منسلک ہو جائے گی جہاں جماعت کا ہر بڑا اپنے ماتحتوں کے لئے چھوٹا ہو جائے گا اور جماعت کا ہر چھوٹا اپنے افسروں کے لئے بڑا بن جائے گا۔یہ وہ وحدت کا ایک نمونہ ہے جو اس دنیا میں توحید کی برکت سے پیدا ہوسکتا ہے ورنہ ناممکن ہے۔پس وہ تو حید جو ہم آسمان کی بلندیوں پر دیکھتے ہیں وہ ہماری خاطر نیچے اترتی ہے اور ہمیں ایک ایسے عظیم رشتے میں منسلک کر دیتی ہے کہ جہاں چھوٹا خدا کی خاطر بڑا ہورہا ہے جہاں بڑا خدا کی خاطر چھوٹا ہورہا ہے ، اس سے زیادہ مساوات کا ، اس سے اعلیٰ اور پاکیزہ مساوات کا کوئی تصور دنیا میں ممکن نہیں ہے۔پس آنحضرت ﷺ کے متعلق یہ فرمایا اور پھر دیکھیں کیا فرماتا ہے الَّذِي يَرُبكَ حِينَ تَقُوْمُ اے میرے بندے تو میری خاطر لوگوں کو ناراض کرتا ہے پھر کیا ڈر ہے وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ جس کی خاطر تو توکل کر رہا ہے الَّذِي يَرْبكَ حِينَ تَقُومُ وہ خدا جو تجھے دیکھتا ہے جب تو کھڑا ہوتا ہے، اس کی نظر تجھ پر پڑ رہی ہوتی ہے ایک لمحہ بھی وہ