خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 475
خطبات طاہر جلد 15 475 خطبہ جمعہ 21 / جون 1996ء ہر صاحب امر کو اپنے ماتحتوں سے محبت، شفقت اور رحمت کا سلوک کرنا چاہئے (خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جون 1996ء بمقام بیت السلام ٹورانٹو۔کینیڈا) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی: فَلَا تَدْعُ مَعَ اللهِ اِلَهَا أَخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذِّبِينَ وَانْذِرُ عَشِيْرَ تَكَ الْأَقْرَبِينَ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ® فَإِنْ عَصَوكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِئَ مِمَّا تَعْمَلُوْنَ وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ الَّذِي يَرُبكَ حِيْنَ تَقَوْمُ وَتَقَلُّبَكَ فِي السُّجِدِينَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (الشعراء: 214 (221) پھر فرمایا: ان آیات کے مضمون سے متعلق کچھ گزارشات کرنے سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ جماعت احمد یہ کینیڈا کو اپنا بیسواں جلسہ منعقد کرنے کی توفیق عطا ہورہی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ گزشتہ جتنے جلسے ہیں ان میں ہر سال قدم ترقی کی طرف آگے بڑھتا رہا ہے اور ہر سال کوئی نہ کوئی نیا سنگ میل رکھنے کی توفیق ملتی رہی ہے۔امسال کا جلسہ سالانہ اپنے ساتھ ایک اور قسم کی خوش خبری بھی لایا ہے جس کا تعلق صرف جماعت کینیڈا سے نہیں بلکہ بطور خاص جماعت انگلستان سے بھی ہے اور عموماً تمام دنیا کی جماعتوں سے ہے۔اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ٹیلی ویژن کے ذریعے مرکزی پیغام اور مرکزی مجالس تمام دنیا میں دیکھی اور سنی جاسکتی تھیں۔۔