خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 39
خطبات طاہر جلد 15 39 خطبہ جمعہ 12 /جنوری 1996ء کہتے ہیں جان قربان کرنا۔پس آنحضرت ﷺ جن کا ذکر ان آیات میں چل رہا ہے جو مجسم نور ہو چکے تھے اس سلسلہ میں اللہ آپ کے حق میں گواہی دیتا ہے۔فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى أَثَارِهِمْ إِنْ لَمْ يُؤْمِنُوْا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا (الكيف : 7) دوسری آیت ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِيْنَ ) (الشراء: 4) تو اپنی جان کو ہلاک کر لے گا اس غم میں کہ وہ ایمان نہیں لاتے۔تو دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ بھی بیان فرمایا قرآن ہی کی تفسیر میں بیان فرمایا۔جو کچھ بھی بیان فرمایا دین کی محبت میں اور محمد رسول اللہ ﷺ کے عشق میں بیان فرمایا۔یہی وہ سُبُلَ السّلمِ ہیں جن پر چل کر آپ صراط مستقیم تک پہنچ سکتے ہیں۔