خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 435 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 435

خطبات طاہر جلد 15 435 خطبہ جمعہ 7 / جون 1996ء اپنی تبلیغ میں وہ کردار پیدا کریں جس کردار کو آپ الہی صفات کی جھلک قرار دے سکتے ہیں۔( خطبه جمعه فرموده 7 جون 1996ء بمقام ببيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَا إِلَى اللهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ اِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (حم سجده : 34) پھر فرمایا: اور اس شخص کے قول سے زیادہ خوب صورت کس کا قول ہو سکتا ہے جو اللہ کی طرف بلائے مگر شرط یہ ہے کہ خود نیک اعمال بجالانے والا ہوا چھے اعمال کے نمونے دنیا کے سامنے پیش کرے پھر یہ کہے وَقَالَ إِنَّنِى مِنَ الْمُسْلِمِينَ اور کہے میں تو مسلمان ہوں ،مسلمانوں میں سے ہوں۔یہ وہ آیت کریمہ ہے جس کے متعلق میں نے ہالینڈ کی جماعت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کیا تھا اور یہ وہ آیت کریمہ ہے جس کے پہلو لا متناہی ہیں، جو ختم ہوتے ہی نہیں۔اس پر آپ جتنا غور کرتے چلے جائیں آپ کو مزید اس کے گہرے راز دکھائی دینے لگتے ہیں اور وہ موتیوں کی طرح چمکتے ہیں اور ماحول کو روشن کر دینے کی طاقت رکھتے ہیں اور اس آیت کا تعلق ہی ماحول کو روشن کرنے سے ہے۔دعوت الی اللہ کے مقاصد بھی بیان ہوئے ، اس کے طریق بھی بیان ہوئے ،اس کے سر بستہ راز بھی اس میں کھولے گئے اور ہر اس پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے جس کی ایک داعی الی اللہ کو ضرورت پیش آتی ہے۔آج کل چونکہ دعوت الی اللہ کا کام دنیا میں زوروں پر ہے کیونکہ اس دعوت کا نتیجہ ہمارے جلسہ سالانہ UK کے اختتامی دن میں نکلتا ہے اور پچھلے کچھ عرصے سے یہ روایات بن