خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 433
خطبات طاہر جلد 15 433 خطبہ جمعہ مورخہ 31 مئی 1996ء جائے یا پھر وہ سارے بدن میں زہر سرایت کر گیا ہے تو اس کا علاج تو پھر یہی ہے کہ اس سارے بدن سے قطع تعلقی اختیار کر لی جائے۔اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہتا۔مگر میں امید رکھتا ہوں کہ جو فکر کرنے والے لوگ ہیں اس مضمون کے اوپر غور کریں گے اور نظام جماعت کی پابندی خدا کی خاطر اس کی رضا کے لئے ، نہ کہ بندوں کے منہ دیکھ کر کریں گے۔اگر ایسا کریں گے تو خدا تعالیٰ آپ پر بے شمار برکتیں نازل فرمائے گا اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ، انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی۔پس نظام عدل ہی سے ہماری زندگی اور ہماری ترقیاں وابستہ ہیں۔اللہ ہمیں اس کو قائم رکھنے اور اس کی وفا کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین