خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 388
خطبات طاہر جلد 15 388 خطبہ جمعہ مورخہ 17 رمئی 1996ء شیطان نے ہر موقع پر اسے تیلی دکھائی اور آگ لگادی اور اگر آخر پر جا کر یہ آنکھ کھلے اور انسان کو پتہ چلے کہ مضمون کیا ہے تو مڑ کر دیکھے گا تو جلے ہوئے چمن کے سوا اس کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔پس اس حال میں خدا کے سامنے پہنچنا ہے کہ کچھ لے کر پہنچیں اور یہ وہ بات ہے جس کے لئے مسلسل تیاری ، ہمہ وقت نگرانی کی ضرورت ہے اور وہ جماعت جو مالی قربانیوں میں اس قدر عظیم بلند منازل طے کر رہی ہے اس کے لئے تو اور بھی زیادہ حفاظت کی ضرورت ہے۔پس وہ سارے جو خدا کی خاطر ایک آنہ پیش کرتے ہیں یا کروڑوں روپے پیش کر رہے ہیں وہ اپنی قربانیوں کی نگرانی کریں اور اس نگرانی کے تعلق میں جو طریق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سکھایا ہے اس کے ذریعے ان کو باقی نیکیوں کی حفاظت کی بھی توفیق ملے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس مضمون کو سمجھنے کی اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین آج کیونکہ میں نے ایک جماعتی سفر پر جانا ہے اس لئے نماز جمعہ کے بعد اس کے ساتھ ہی عصر کی نماز یہاں جمع ہوگی۔)