خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 371 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 371

خطبات طاہر جلد 15 371 خطبہ جمعہ مورخہ 17 مئی 1996ء دنیا اور اس کی چیزیں اس کی نظر میں فنا ہو جاتی ہیں ۔ ( خطبه جمعه فرموده 17 مئی 1996 ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی : عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ سَوَاءٌ مِنْكُمْ مَنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ ط وَمَنْ جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفِ بِالَّيْلِ وَسَارِبُ بِالنَّهَارِ لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُوْنَهُ مِنْ امْرِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءً أَفَلَا مَرَدَّ لَهُ ۚ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَّالٍ پھر فرمایا : (1210) - یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ الرعد کی دسویں تا بارہویں آیات ہیں اور پہلے بھی دو گزشتہ خطبات کے موقع پر میں انہی کی تلاوت کرتا رہا ہوں ۔ آج خصوصیت سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان اقتباسات کے حوالے سے میں نے ان کی تلاوت کی ہے جن کے متعلق میں نے وعدہ کیا تھا کہ انشاء اللہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات جو اس آیت کی تفسیر میں آپ نے لکھے اور بیان فرمائے ہیں وہ آپ کے سامنے رکھوں گا۔ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ وہ غیب کا بھی عالم ہے اور شہادت کا بھی ۔ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ کبیر ہے اور متعال ہے۔ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ کا ایک تعلق اس کے الْكَبِیرُ اور اس کے الْمُتَعَالِ ہونے سے ہے جس کے متعلق میں نے پہلے ذکر کیا تھا لیکن اس طرز بیان میں یہ بات بھی داخل ہے کہ وہی ہے جو ظاہر کو بھی جانتا ہے اور وہی ہے جو غیب کو بھی جانتا ہے۔ بندوں کو نہ تو ظاہر کا