خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 315 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 315

خطبات طاہر جلد 15 315 خطبہ جمعہ 26 اپریل 1996ء ناچ ناچے جائیں اور کوئی نہ ہو جو ان کو روک سکے۔یہ ساری نحوستیں اس دن کی نحوستیں ہیں اور مسلسل بڑھ رہی ہیں۔کوئی تحریک ان کو روک نہیں سکتی، کوئی عدالتی کوشش ان کو روک نہیں سکتی، کوئی قانونی کوشش ان کو روک نہیں سکتی ، کوئی سیاسی پروگرام ان بد بختوں کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ ایسے انسان، ایسے بد بخت دل کی کمائی ہوئی بدبختیاں ہیں جس نے خدا کی ناراضگی مول لی ہے اور جب اللہ تعالیٰ کی ناراضگی قوم کی قوم مول لے لے، صرف ایک شخص نہیں اس کی متابعت میں ساری قوم قبول کر لے تو اس کو پھر کوئی بچانے والا نہیں۔پس آج کے دن سب سے پہلی جو تنبیہ ہے اور ضروری ہے کہ اس تنبیہ کو بار بار دہرایا جائے وہ یہی ہے کہ میں اپنی قوم کو متنبہ کرتا ہوں ، ان کے دانشوروں کو، جن میں کچھ دانش باقی ہے کہ غور کر کے دیکھیں تو سہی کہ ان سارے ظلموں کی جڑ ہے کہاں؟ 26 اپریل کے دن جو منحوس فیصلہ ہوا ہے ان تمام خوستوں کی جڑ اس فیصلے میں ہے اور اس کا ایک قطعی ثبوت یہ بھی ہے کہ جس نے خدا کے نام پر اور اسلام کی محبت کا دعویٰ کر کے اور ایک خادم اسلام کا روپ دھار کر یہ کارروائی کی خدا کی تقدیر نے اس کے پر نچے اڑا دیے اس کی خاک اڑ گئی اس کا نام ونشان باقی نہیں رہا۔ایک بھیا نک آواز کے ساتھ وہ آسمان پر پھٹا ہے اور اس کے جسم کا ذرہ ذرہ خاک میں مل کر بگولوں کی نظر ہو گیا۔ایک جبڑے کا نشان ہے مگر وہ بھی مصنوعی ہے جس کو ڈ نچر کہتے ہیں اس کے سوا اس کا کوئی نشان باقی نہیں۔تو کیا اللہ تعالیٰ اپنی محبت میں قربانیاں پیش کرنے والے، اپنے دین کے دفاع کے لئے عظیم کارنامے کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک کیا کرتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کی انگلی نے تو نشاندہی کر دی ہے، دکھا دیا ہے کون بد بخت تھا، کس کی نحوست ہے جو آج تک ساری قوم پر چھائی ہوئی ہے۔جب تک اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرو گے تمہارے دن پھر نہیں سکتے ناممکن ہے۔مگر یہ ایک بابرکت دن بھی تھا اور اس کی برکتیں اسی آسمان سے نازل ہو رہی ہیں جس آسمان نے اس ظالم کی خاک اڑادی اور دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہیں۔یہ MTA جسے ہم کہہ رہے ہیں یہ حقیقت میں وہ آسمان سے نازل ہونے والی برکتیں ہیں جو نور کی صورت میں اتریں اور اتر رہی ہیں اور تصویروں میں ڈھل رہی ہیں اور آوازوں میں ڈھل رہی ہیں اور دن بدن زمین کے کناروں تک یہ تصویر میں اور یہ آوازیں پہنچتی چلی جا رہی ہیں۔پہلے سے زیادہ عمدگی اور قوت کے