خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 267 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 267

خطبات طاہر جلد 15 267 خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء اسے پھر کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔ومن يضلله فلا هادى له جسے خدا گمراہ ٹھہرا دے پھر اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔یہ لا هادی له والا مضمون ہے جو اس آیت میں بیان فرمایا ہے جو ایسا شخص ہو کہ اضَلَّهُ الله جسے اللہ نے گمراہ ٹھہرا دیا ہو ان حرکتوں کی وجہ سے فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللهِ تو اللہ کے بعد ہے کون جو پھر اس کو ہدایت دے سکے۔تو ایسی دنیا جہاں مادہ پرستی کے اندھیروں نے قوم کو ڈھانپ لیا ہو اور ہر طرف سے مادہ پرستی اور اس کے مشاغل میں انسان اپنی ساری زندگی کھویا رہا ہو، اس کے سوا کچھ دکھائی نہ دے، ان سے آپ مذہب کی باتیں کریں مرنے کے بعد کے قصے سنائیں یہ بالکل بے کار بات ہے دیوار سے باتیں کرنے والی بات ہے۔ان کے کانوں میں تو پڑہی کچھ نہیں سکتا۔ان کا کیا علاج ہے؟ ان کا علاج یہ ہے کہ ان کے لئے دعالا زم ہے۔جب تک دعا کے ذریعے خدا تعالیٰ سے مدد طلب نہ کریں اس وقت تک ان کی آنکھیں کھل نہیں سکتیں۔اس لئے وہاں بھی مایوسی کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ قرآن کریم نے فرمایا ہے اللہ کے سوا کوئی ہدایت نہیں دے سکتا تمہیں اختیار نہیں ہے، تم ان کی آنکھیں نہیں کھول سکتے لیکن اللہ کھول سکتا ہے۔اسی تعلق میں ان ماں باپ کو میں نصیحت کرتا ہوں جو اپنے بچوں میں سے بعض کے متعلق سخت مایوس ہو جاتے ہیں۔کوئی ذریعہ نہیں ان کے پاس رہتا وہ سمجھا کے بلا سکیں۔ان کے ہاں پیدا ہوئے ، نیک باتیں سنیں اور بعض ایسے بد نصیب نکلتے ہیں کہ اچانک ان سب باتوں سے ایمان اٹھ جاتا ہے اور وہ مادہ پرستی کے پیچھے دوڑنے لگتے ہیں، اسی سے متاثر ہو جاتے ہیں، اسی سے مغلوب ہو جاتے ہیں اور پھر مائیں کہتی رہتی ہیں ویلک تجھے کیا ہو گیا ہے، کیوں اپنے آپ کو ہلاک کر رہا ہے، خدا کی طرف آ۔کوئی توجہ نہیں دیتے کیونکہ ان کی آنکھیں بھی اندھی ہو چکی ہیں ان کے کان بھی بہرے ہو چکے ہیں ان کے دل سوچنے کی طاقت سے عاری ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے دعا کرنی چاہئے اور دعا اگر سنجیدگی سے ہو اور توکل کے ساتھ ہو تو غیر معمولی طاقت رکھتی ہے کیونکہ پھر آپ کی تدبیر، تقدیر کے ساتھ آسمان سے اتری ہے ورنہ دنیا کی تدبیر آسمانی تقدیر کے خلاف کچھ بھی کر نہیں سکتی، کوئی نتیجہ پیدا نہیں کر سکتی۔اس لئے یہ فرمایا گیا ہے کہ اللہ کے ہاتھ میں ہدایت موجود ہے، ابھی تک پر تمہارے ہاتھ میں نہیں رہی تمہارے بس کا روگ نہیں رہا۔یہ لوگ اگر کبھی ہدایت پائیں