خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 20
خطبات طاہر جلد 15 20 20 خطبہ جمعہ 5 /جنوری 1996ء سے اس پر غور کرتے ہیں تفصیل سے چھان بین کر کے اپنا مافی الضمیر میرے سامنے رکھ دیتے ہیں پھر میں فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کی بات سے اتفاق کروں یا نہ کروں۔بسا اوقات کرتا ہوں بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ اکثر تجویز میں رد کرنی پڑتی ہیں وہ سمجھتے ہیں تو بڑی خوشی سے پھر قبول کر لیتے ہیں کہ ہاں یہ بات درست ہے تو اس طرح ہم مل جل کر خدمت کر رہے ہیں۔مولوی نورالحق صاحب کو بھی اس میں مقرر کیا گیا تھا اور اس میں انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ہر میٹنگ میں شامل ہوتے تھے اور بڑی گہری نظر سے مشورہ بھیجا کرتے تھے جب میں مشورہ رد بھی کر دیتا تھا تو خوش ہوتے تھے اور کہتے تھے ہاں میں سمجھ گیا ہوں آپ کی بات درست میری غلط اور جب قبول کرتا تھا تو شاید اور بھی زیادہ خوش ہوتے ہوں مگر اچھے تعلقات رہے ہمیشہ ان سے اللہ ان کو غریق رحمت فرمائے۔وہ پود جو واقفین کی اس زمانے کی قادیان کی پود ہے وہ عجیب بے نظیر پود تھی۔کچھ رہ گئے ہیں بہت سے رخصت ہو گئے۔جو رہ گئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی اپنے پیار اور اپنی رضا کی چادر میں لپیٹ کر یہاں سے لے جائے اور جو چلے گئے ہیں ان پر بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔پس نماز جمعہ کے بعد نما ز عصر ہوگی کیونکہ آج کل دن چھوٹے ہیں اور اس کے معا بعد انشاء اللہ ان سب کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔