خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 229
خطبات طاہر جلد 15 229 خطبہ جمعہ 22 / مارچ 1996ء پیروی نہ کرنا۔یعنی اس کی تمنائیں، اس کی آرزوئیں، اس کی خواہشات، جب وہ تم میں بیٹھے گا تو بتائے گا کہ میں نے یہ یہ چیزیں حاصل کیں، اس طرح میں نے دنیا کمائی ، اس طرح میں نے دوست کمائے ، اس طرح عیش و عشرت میں زندگی بسر کرتا ہوں، یہ یہ چیزیں چاہتا ہوں، یہ جب سنو گے تو تمہارے دل میں ادنیٰ بھی حرص پیدا نہیں ہونی چاہئے۔اس کا تم سے کیا تعلق جس کا خدا سے تعلق نہیں۔اس کی پیروی نہیں کرنی سے مراد ہے اس کی تمناؤں کی پیروی نہیں کرنی ، اس کے طرز زندگی کی پیروی نہیں کرنی۔اس طرح بے نیاز ہو کر اس کو دیکھو جیسے خدا بے نیاز ہو کے اس کو دیکھتا ہے۔وَاتَّبَعَ هَونے اور پھر اپنے ”ھوای“ کی پیروی کرتا ہے۔تم تو ہوا و ہوس کی پیروی کرنے والے نہیں ہو۔وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا اور اس کا معاملہ حد سے تجاوز کر نے لگ گیا ہے۔جب تجاوز کرتا ہے تو پھر ایک اور مقام ایک تیسری منزل اندھیرے کی اس کے سامنے لے آتا ہے۔فرماتا ہے اِنَّ السَّاعَةَ أُتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيْهَا لِتُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَى (طه: 16) قیامت یقیناً آنے والی ہے اَكَادُ أُخفيها قریب ہے کہ میں اسے ظاہر کر دوں۔لِتُجرى كُلُّ نَفْسٍ یہاں اُخْفِيهَا کا جو مضمون ہے اس کے دونوں معنی ہیں مخفی رکھنا بھی اور ظاہر کرنا بھی۔اس آیت کی تفسیر کا یہاں اس وقت موقع نہیں، باقی اس کے پہلوؤں پر اس وقت تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، اس تعلق میں اس کا یہی معنی ہوگا۔اِنَّ السَّاعَةَ أُتِيَةٌ أَكَادُ أُخْفِيْهَا بعید نہیں کہ میں اسے ظاہر کر دوں یا قریب ہے کہ میں اسے ظاہر کر دوں كُلُّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعَی ہر نفس پر اس معاملے میں جس کی اُس کو جزا دی جائے گی جس کے لئے وہ کوشش کر رہا ہے۔جزا کا تعلق لتجزے سے ہے اور بِمَا تَسعی کا مطلب ہے جس کی وہ کوشش کر رہا ہے۔پس اس ترجمے کی تفصیل یوں بنے گی کہ قیامت تو بہر حال آنے والی ہے۔تم لوگوں کو دکھائی نہیں دے رہی ایسا شخص جو دنیا کی پیروی کر رہا ہے، دنیا کے دھوکوں میں مبتلا ہے، اسے آئندہ کی زندگی کی طرف اپنے بڑھنے کا احساس تک نہیں لیکن ایک ایسی منزل ضرور آئے گی جہاں پچھلی دنیا دکھائی دینی بند ہو جائے گی اور اگلی دنیا دکھائی دینے لگے گی۔وہ وقت ہوگا یعنی موت کا وقت جب وہ جانتا ہے کہ اس کا پچھلا سفر تو ختم ہوا اس کا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا اگلا سفراب قریب ہے۔اسے سوائے آخرت کے پھر اور کوئی خیال نہیں آتا وہ کون سا وقت ہے۔لِتُجْزُ كُلِّ نَفْسٍ بِمَا تَسْعی تا کہ جزا دی جائے ہر اس جان کو جس