خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 138 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 138

خطبات طاہر جلد 15 138 خطبہ جمعہ 16 فروری 1996ء جایا کرتی تھیں اور دنوں کی غریبوں کی خدمتیں ایسا رنگ اختیار کر لیتی تھیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا فرماتی ہیں یوں لگتا تھا کہ ایک تیز رفتار ہوا میں اور بھی تیزی آگئی ہو اور ایک جھکڑ بن جائے تو اللہ تعالیٰ ہمیں آنحضرت ﷺ کے دنوں اور آپ کی راتوں کی پیروی کی توفیق بخشے اسی میں ہمارا مقدر سنورے گا ان مبارک دنوں اور ان مبارک راتوں کی پیروی جو محمد رسول اللہ ﷺ کے صلى الله مبارک دن اور مبارک راتیں تھیں یہی ہیں جو ہماری زندگی کے اسی (80) برس سنوار سکتے ہیں۔اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔آمین