خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 119
خطبات طاہر جلد 15 119 خطبہ جمعہ 16 فروری 1996ء محض لیلۃ القدر کی تلاش کافی نہیں جب تک قرآن کریم سے ایک دائمی مستقل تعلق قائم نہ ہو۔(خطبه جمعه فرموده 16 فروری 1996ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : حمةُ وَالْكِتَبِ الْمُبِينِ فُ إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةٍ قُبُرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيْهِ أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ أَ رَحْمَةً مِنْ رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ رَبِّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِيْنَ فرمایا: (الدخان : 1 تا 8 ) یہ سورۃ دخان کی پہلی آٹھ آیات ہیں جن کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہے۔ان کا تعلق ماہ رمضان میں آنے والی ایک رات سے ہے۔رمضان کے آغاز میں میں نے جس آیت کی آپ کے سامنے تلاوت کی تھی اس میں سارے رمضان سے متعلق یہ فرمایا گیا تھا کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيْنَةٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ (البقرة : 186 )۔رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ کہ اس کے بارے میں قرآن اتارا گیا یا اس مہینے میں قرآن اتارا گیا هُدًى لِّلنَّاسِ ہدایت ہے لوگوں کے لئے وبنت اور کھلی کھلی آیات رکھنے والا روشن نشان رکھنے والا منَ الْهُدی ایسی کھلی آیات جن کا ہدایت سے تعلق ہے، ایسے روشن نشان جن کا ہدایت سے تعلق ہے وَ الْفُرْقَانِ اور ایسے عظیم دلائل رکھتا ہے جن