خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 956
خطبات طاہر جلد 14 956 خطبه جمعه 22 دسمبر 1995ء کامیاب ہوتا ہے تو وہ لازما سچا ہے کیونکہ ظالموں کی تائید اللہ تعالیٰ نہیں فرمایا کرتا۔ ظالموں کو کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوتی ۔ یہ دلیل قائم کرنے کے بعد پھر فرمایا ایسا تو ہو گا لیکن مخالف کوشش ضرور کریں گے کہ اپنے مونہوں سے اس چراغ کو بجھا دیں جو خدا نے روشن فرمایا ہے۔ پس وَمَنْ أَظْلَمُ کا الٹ مضمون یوں بیان ہوا کہ ایسا شخص جو خدا کی طرف سے ہو ، اس پر جھوٹے الزامات لگیں ، اس کو دھو کے باز ، خدا پر افتراء کرنے والا، فریبی جو چاہو کہہ لو ، اگر تمہاری بات درست ہے تو وہ سب سے ظالم ہے اللہ اس سے نپٹنے کے لئے کافی ہے اور اگر تمہاری بات درست نہیں تو پھر اس کی مخالفت تمہارے مونہوں کی پھونکیں ہیں اور خدا کا روشن کردہ چراغ مونہوں کی پھونکوں سے بجھایا نہیں جا سکتا۔ جو چاہو کر لو تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اس آواز کو نا مراد کرنے میں جو آواز خدا کی طرف سے اٹھی تھی اور تم سمجھتے ہو کہ وہ جھوٹا ہے۔ یہ مضمون ہے يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو بجھا دیں اپنے مونہوں سے ، اپنی مونہوں کی پھونکوں سے وَاللهُ مُتِمُّ نُوْرِہ اور اللہ تو ضرور اپنے نور کو تمام کر کے چھوڑے گا وَ لَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ انکار کرنے والے جتنا چاہے نا پسند کریں ان کی ناپسندیدگی ان کے کسی کام نہیں آئے گی ۔ یہ جو نور کا معنی ہے یہاں نور سے مراد دین اسلام ہے۔ پس اسی پہلو سے میں نے آیت کو ترتیب دی تھی کہ اسلام کس آیت سے نور ثابت ہوتا ہے اور کن معنوں میں ثابت ہوتا ہے اور پھر اس کے نتیجے میں اس نور کو پھیلانے کے لئے جو جماعت احمدیہ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں کیا خوشخبری عطا ہوئی ہے۔ خوشخبری یہ ہے - هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ که محمد رسول اللہ ﷺ کو اللہ ہی نے ہدایت کے ساتھ اور دین حق کے ساتھ اس غرض سے بھیجا ہے کہ اسے ضرور عَلَى الدِّينِ كُله تمام ادیان پر غالب کردے وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ خواہ مشرک لوگ اسے کیسا ہی نا پسند کیوں نہ کریں۔ پس جماعت احمدیہ کے دور میں یہ پیشگوئی پوری ہوئی مقدر تھی کیونکہ سورۃ صف کی آیات حضرت مسیح کی پیشگوئی سے تعلق رکھتی ہیں اور اسی تسلسل میں اس مضمون کو کھولا جا رہا ہے کہ جیسا کہ مسیح " صلى الله نے کہا تھا کہ ایک آنے والا احمد آئے گا وہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ہیں لیکن اس احمد نے ایک دوسری ۱۴