خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 953 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 953

خطبات طاہر جلد 14 953 خطبہ جمعہ 22 دسمبر 1995ء اصلى الله آج غلامان محمد مصطفی کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے پس ہر اندھیرے کو نور میں بدل دو یہاں تک کہ نور مصطفوی غالب آجائے۔ ( خطبه جمعه فرموده 22 دسمبر 1995ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی ۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُوْرِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (القف: 108) پھر فرمایا :۔ ان آیات سے متعلق خطاب سے پہلے چند اعلانات ہیں ایک تو یہ کہ جماعت احمد یہ نائیجیریا کا جلسہ سالانہ آج 22 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے تین دن جاری رہ کر 24 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ دوسرے جماعت احمد یہ West Coast USA کا سالانہ جلسہ آج 22 دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے اور امیر صاحب یونائیٹیڈ اسٹیٹس مکرم ایم ایم احمد صاحب بھی خدا کے فضل سے وہاں شرکت کے لئے تشریف لے گئے ہیں ۔ یہ اس لئے بتانا ضروری تھا کہ ان کی طبیعت پیچھے کافی خراب رہی اور میں دعا کی تحریک بھی کرتا رہا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے شفا بخشی اور اتنی طاقت عطا فرمادی کہ