خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 938
خطبات طاہر جلد 14 938 خطبہ جمعہ 15 دسمبر 1995ء رہے گی۔حدیث ہے تو غیروں کی حدیث ہے، محمد رسول اللہ ﷺ کی حدیث نہیں رہے گی۔پس اس بارے میں کوئی بھی شک کی گنجائش نہیں جیسا کہ قرآن کے بارے میں کوئی شک کی گنجائش نہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت ایک ایسے نور کے طور پر ہے جس میں کسی قسم کا کوئی شک الله نہیں لَا رَيْبَ فِيهِ - اب لَا رَيْبَ فِيهِ کو میں معنا محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف بھی لگا رہا ہوں اور قرآن کی طرف بھی۔یہ نہیں کہ اس آیت میں معین طور پر ذکر ہے اور عملاً آپ دیکھیں کہ دونوں نوروں سے ہدایت پانے کے لئے شرط ایک ہی ہے اور وہ ہے متقی ہونا۔لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة :3) - محمد رسول اللہ اللہ کے نور سے فیض پانا یا آپ کی سرشت کو ، آپ کی فطرت کو ، آپ کے اعلیٰ اخلاق کو ، آپ کی سیرت کو سمجھنا لازماً ایک پاکیزگی کا تقاضا کرتا ہے۔جہاں جہاں اس پاکیزگی میں فرق آئے گا وہاں ایک ہی مضمون آپ کو مختلف سمتوں میں اشارہ کرتا ہوا دکھائی دے گا۔دیکھنے والے کی آنکھ جب نور کو دیکھتی ہے تو طرح طرح سے دیکھتی ہے۔بعض لوگوں کو سبز اور سرخ بھی کالا اور سفید ہی دکھائی دیتا ہے۔بعض لوگوں کو گلابی دکھائی دیتا ہے۔بعضوں کو مد هم مدھم ، دھندلا سا جیسے ایک دودھیا سفیدی سامنے آئی ہو ویسا دکھائی دیتا ہے۔بعضوں کو اس میں کئی قسم کے سیاہی کے داغ دکھائی دیتے ہیں بھتنے سے ناچتے نظر آتے ہیں۔تو یہ سارے بدنی یا جسمانی تقویٰ کی کمی سے ہیں۔تقویٰ اس اندرونی نور کو کہتے ہیں جو وہی بات دیکھتا ہے جو حقیقت میں باہر ہے۔اس اندرونی نور میں جہاں کمی آئے گی جیسا انسان کی دیکھنے کی طاقت میں خرابی پیدا ہو جائے تو وہاں لازم اریب دکھائی دیں گے۔شبہ پیدا ہو جائے گا کہ یہ رنگ تھا یا وہ رنگ تھا، اس شکل کا آدمی دیکھا کہ اس شکل کا آدمی دیکھا۔پس قرآن اور محمد رسول اللہ ﷺ ایک ہی نور کی دوصورتیں ہیں اور جتنا بھی آنحضرت ﷺ کی ذات اور صفات پر غور کریں جو مطالب کھلتے ہیں وہ سب قرآن کے مطالب صلى الله ہیں۔ایک بھی غیر قرآنی مطلب اس سے دکھائی نہیں دیتا، تمام تر قرآنی مطالب ہیں۔پس اس پہلو سے جب ہم نور کی گفتگو کرتے ہیں یا کریں گے تو یا درکھیں کہ ذکر قرآن کا چل رہا ہو تو محمد رسول اللہ ﷺ بھی اس ذکر میں شامل ہیں۔ذکرِ رسول ﷺ کا چل رہا ہو تو قرآن اس میں شامل دکھائی دے گا۔پس برہان جو اتاری گئی رب کی طرف سے اور نور مبین اتارا گیا وہ ایک زندہ برہان حضرت محمد رسول اللہ یا اللہ بھی تھے اور قرآن بھی تھا۔ایک نور محمد رسول اللہ والے بھی تھے اور