خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 915
خطبات طاہر جلد 14 915 خطبہ جمعہ 8 رو سمبر 1995ء جو تعلق نیکی سے باندھا جائے ، حضرت اقدس محمد مصطفی علی لالی سے قائم کیا جائے وہ نور سے تعلق قائم کرنا ہے۔( خطبه جمعه فرموده 8 دسمبر 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: گزشتہ خطبے میں میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس سے استنباط کرتے ہوئے میں نے یہ گزارش کی تھی کہ ان میں آنحضرت ﷺ کے نور ہونے کے مضمون کو صفات کی صورت میں پیش فرمایا گیا ہے اور ایک ایک کر کے ان تمام صفات کا ذکر فرمایا ہے جو اس مضمون کی مناسبت سے آپ نے پیش فرمائیں اور کہا کہ تمام صفات کا مجموعہ محمد رسول اللہ ﷺ کا وہ نور ہے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے نور کی مثال کے طور پر پیش فرمایا ہے۔میں نے یہ اشارہ کیا تھا کہ باقی آئندہ انشاء اللہ آئندہ خطبات کے سلسلے میں ان تمام صفات کا ذکر کر کے ان کی وضاحت کروں گا لیکن جب میں نے دوبارہ غور کیا تو مجھے خیال آیا کہ دراصل یہ تو حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا مکمل بیان بن جائے گا اور ایک لمبا سلسلہ خطبات کا سیرت کے بیان پر وقف ہو تب جا کر یہ بات ختم ہو سکتی ہے کیونکہ کان خلقه القرآن (مسند احمد بن حنبل جلد ۸ حدیث نمبر: ۲۵۱۰۸) جیسا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے فرمایا کہ آپ کا خلق تو قرآن تھا اور قرآن کو بھی اللہ نے اپنا نور قرار دیا ہے اور آنحضرت ﷺ کو بھی نور قرار دیا ہے۔پس تمام قرآن کے حوالے سے سیرت طیبہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ نے جس شان سے جلوہ گری کرتی ہے وہ مضمون تو عام حالات میں