خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 841
خطبات طاہر جلد 14 841 خطبہ جمعہ 10 نومبر 1995ء اللہ کے نور کا مظہر کامل دنیا میں ظاہر ہوا اور مخلوقات میں صلى الله سراج بن کے چمکا وہ حضرت محمد مصطفی علی تھے۔ ( خطبه جمعه فرموده 10 نومبر 1995ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں ۔ اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحُ المِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورُ عَلَى نُورٍ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ پھر فرمایا :۔ یہ سورہ النور کی 36 ویں اور 37 ویں آیتیں ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔ اس میں سے پہلی یعنی 36 ویں آیت وہ آیت نور ہے جس پر دراصل اس سورۃ کو ہی سورہ نور کہا جاتا ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کو تحریر فرما کر جو اس کی تفسیر فرماتے ہیں آپ ہی کے الفاظ میں آپ کو سنانا چاہتا ہوں ۔ یہ آیت لکھ کر حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔