خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 838
خطبات طاہر جلد 14 1,75,000 پاؤنڈ اوروف 838 خطبہ جمعہ 3 نومبر 1995ء 1 پاؤنڈ اور وقف جدید کا چندہ ہے 98,000۔ وقف جدید میں دنبہ 98,000 - وقف جدید میں دنیا میں سب سے اول ہیں۔ تحریک جدید میں تیسرے نمبر پر لیکن توازن یہ ہے کہ تحریک جدید کا چندہ وقف جدید سے آگے ہے۔ پاکستان میں پتا نہیں کیوں یہ توازن بگڑ گیا ہے۔ اس سے پتا چل رہا ہے کہ تحریک جدید کی انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل ہے۔ ورنہ میں جانتا ہوں وقف جدید کو خدا تعالیٰ نے بڑی برکت دی ہے مگر ہمیشہ جماعت میں یہ بات راسخ رہی ہے کہ پہلے تحریک جدید پھر وقف جدید ۔ اب مالی قربانی میں تو تو ازن بالکل الٹ گیا ہے یہ وقف جدید کے لئے تو بہت خوشی کی بات ہے مگر ہم سب کے لئے فکر مندی کی بات بھی ہے۔ تحریک جدید نے کیا کیا ہے جو ان کا تاثر وہاں کچھ عجیب سا ، پھیکا سا پڑ گیا ہے اور کوئی وجہ ضرور ہے یا ان کی تحریکوں کی طرز وہی پرانی ٹکسالی کی چلی آرہی ہے جبکہ زمانے بدل چکے ہیں۔ وہی چھ پر زور، بارہ پر زور اور اس قسم کی رسمی باتوں پر ۔ چندے لینے ہیں تو دلوں کو کشادگی عطا کریں۔ ان کو ایسی باتیں پہنچا ئیں جن سے دل تازہ ہوں ، حوصلے بڑھیں، رشک کے جذبات پیدا ہوں ۔ مگر محض چند امیروں کے پیچھے پڑ جانا یا کسی طور پر کم سے کم مقرر کر کے سب کو کہنا کہ آپ پر لازم ه حضرت مصلح موعودؓ نے مقرر کیا تھا ، چوبیس اس کے بعد حضرت خلیفہ مسیح الثالث کے زمانے ہے بارہ حضرت میں مقرر کیا اس سے کم آپ نے نہیں لینا یا ضرور پورا کریں ، اس سے تحریک کوئی نہیں ہوتی ۔ صرف یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں کوئی ڈانٹ رہا ہے کہ ہم بڑے لکھے لوگ ہیں۔ تو میں بھی آپ کو ڈانٹ نہیں رہا میں کچھ کے دے رہا ہوں ۔ تحریک جدید اٹھے اور خیال کرے کہ ایک پیچھے سے آنے والا گھوڑا جو بہت پیچھے تھا وہ اتنا آگے نکل گیا ہے۔ تو اللہ کرے کہ یہ غیرت کام آئے مگر وقف جدید کو دبا کے نہ آگے نکلیں۔ یہ نہ کریں کہ جو وقف جدید کے چندے دے رہے ہیں آپ کہیں کہ نہیں ہمارا بڑھاؤ، ان کا کم کرو۔ تو اللہ تعالیٰ سب کو ہی آگے بڑھنے کی توفیق بخشے لیکن بعض جو پرانی ترتیبیں خدا تعالیٰ نے مقرر فرمائی ہوئی ہیں وہ جب بدلتی ہیں تو تعجب ضرور ہوتا ہے۔ برطانیہ نمبر چار ہے، کینیڈا نمبر پانچ ،انڈونیشیا چھ ، سوئٹر لینڈ سات، ماریشس آٹھ، جاپان نو اور ہندوستان دس۔ اس پہلو سے ہندوستان نے کافی ترقی کی ہے۔ پہلے ان چندوں میں ہندوستان بہت پیچھے رہ گیا تھا۔ اب خدا کے فضل سے نئی بیداری پیدا ہو رہی ہے۔ فی کس مالی مالی قربانی کے لحاظ سے سوئٹزرلینڈ نمبر ایک ہمیشہ کی طرح اور بہت فرق ڈال گیا ہے